Monday, November 11, 2024
Homeکھیلرانا ثناء اللہ کا ہاکی فیڈریشن کے واجبات سے متعلق اہم اعلان

رانا ثناء اللہ کا ہاکی فیڈریشن کے واجبات سے متعلق اہم اعلان

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی رابطے کے وفاقی وزیر راناثناء اللہ نے کہا ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے بقایاجات جلد ادا کئے جائیں گے، حکومت کی کوشش ہے کہ قومی کھیل ہاکی کو بہتر بنایا جائے۔

نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں پی ایچ ایف کے عہدیداروں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور سب ہی اس کی بہتری کے خواہاں ہیں۔ ہاکی نے عالمی سطح پر پاکستان کو بے شمار کامیابیاں اور اعزازات دلائے ہیں، لیکن افسوس کی بات ہے کہ پچھلے چند برسوں سے ہاکی میں ہمیں خوشی کے مواقع نصیب نہیں ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ڈیپارٹمنٹس کو اپنی اسپورٹس ٹیمیں بنانا ہوگی ،ہائی پارفارمنس سینٹر اسلام آباد میں قائم کیاجاے گا ، موجودہ حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کے ویژن کے تحت کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کھیلوں کی سیاست میں جو افسر ملوث ہوگا اسے برطرف کردیں گے، پاکستان فٹبال فیڈریشن میں دنگے فساد ہوتے رہے فیفا نے پابندی عائد کی ، اس میں کچھ ہمارا بھی قصور تھاچاہتے ہیں کہ بہترین ایتھلیٹ کے لئے ایک واضح پالیسی لائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے بقایاجات ہیں تو انہیں ضرور ادا کیے جائیں گے، اولمپکس میں ارشد ندیم نے جو گولڈ میڈل حاصل کیا اس پہ قوم نے پذیرائی کی۔

Latest articles

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے پاکستان نہ آنے پر، روہت شرما کا موقف بھی سامنے آ گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان روہت...

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے پاکستان نہ آنے پر، پی سی بی نے سخت جواب دینے کا فیصلہ کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق یہ خبر سامنے آنے کے بعد کہ بھارتی...

وزیر اعظم شہباز شریف کی آسٹریلیا کے خلاف جیت پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے آسٹریلیا کے...

پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا میں پہلی سیریز جیت لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اتوار کو آپٹس اسٹیڈیم پرتھ میں...

More like this