Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق چین کے شمالی صوبے شانشی میں کوئلے کی کان میں ہونے والے گیس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 82 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ متعدد مزدوروں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق دھماکا جمعے کی شام لیوشینیو کوئلہ کان میں پیش آیا۔ حادثے کے وقت کان کے اندر 247 مزدور موجود تھے، جن میں سے بیشتر کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

حکام کے مطابق ابتدائی طور پر چند ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی تھی، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 82 تک پہنچ گئی، جبکہ 9 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کان میں کاربن مونو آکسائیڈ گیس کی مقدار خطرناک حد تک بڑھ جانے کے باعث دھماکا ہوا۔ بعض مزدور زیرِ زمین پھنس گئے تھے اور کئی کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

چینی صدر شی جن پنگ نے واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ صنعتی اور ورک پلیس سیفٹی سے متعلق حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے بڑے حادثات سے بچا جا سکے۔

شنہوا کے مطابق دھماکے سے متعلق کمپنی کے ایک ذمہ دار اہلکار کو قانونی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

شانشی صوبہ چین کی کوئلہ کان کنی کی صنعت کا اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ حالیہ برسوں میں حفاظتی اقدامات بہتر ہوئے ہیں، تاہم ناقص سیفٹی نظام کے باعث کان کنی کے حادثات اب بھی سامنے آتے رہتے ہیں۔

Tags: شانشی صدر شی جن پنگ کاربن مونو آکسائیڈ گیس لیوشینیو کوئلہ کان

Post navigation

Previous: ایران امریکا کشیدگی: پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز، تہران میں اہم مذاکرات
Next: وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

یہ بھی پڑہیے

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.