Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • کھیل

اولمپکس سائیکلنگ: ٹام پڈکاک نے پنکچر کے باوجود اولمپک ماؤنٹین بائیک ٹائٹل جیت لیا

1 minute read
Britain's Tom Pidcock makes winning pass on final lap to defend his Olympic mountain bike title

Britain's Tom Pidcock makes winning pass on final lap to defend his Olympic mountain bike title Photo-Getty images

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے ٹام پڈکاک نے پنکچر ہونے کے باوجود حیرت انگیز طور پر پیرس اولمپک ماؤنٹین بائیک ٹائٹل دوبارہ جیت لیا۔

عالمی چیمپئن ٹام پڈکاک نے فرانسیسی کھلاڑی وکٹر کوریزکی کو شکست دے کر اپنی سائیکل پنکچر ہونے کے باوجود اولمپک ماؤنٹین بائیک ٹائٹل دوبارہ اپنے نام کیا، وہ ایک وقت میں کوریزکی سے 39 سیکنڈ پیچھے تھے۔

ریس کے تیسرے چکر میں، جب پڈکاک سبقت لے رہے تھے تو انہیں اپنی سائیکل پنکچر ہونے کی وجہ سے جیتنے کے امکانات معدوم ہوتے نظر آ رہے تھے، مگر انہوں نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوبارہ سبقت حاصل کر لی۔

آخری چکر کے آغاز میں ہی پڈکاک نے کوریزکی ، کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنے شاندار بائیک ہینڈلنگ اسکلز کا مظاہرہ کرتے ہوئے درختوں کے درمیان سے راستہ بنایا اور آخری لمحے میں سبقت حاصل کر لی۔

اس مقابلے میں کانسی کا تمغہ جنوبی افریقہ کے ایلن ہیتھرلی نے جیتا، جو پڈکاک سے صرف دو سیکنڈ پیچھے تھے۔

یاد رہے کہ 3 سال قبل ٹوکیو اولمپکس میں، پڈکاک پہلے برطانوی تھے جنہوں نے کراس کنٹری ماؤنٹین بائیک میں اولمپک گولڈ میڈل جیتا تھا۔ انہوں نے عالمی اور یورپی ٹائٹلز بھی جیتے ہیں، وہ ورلڈ سائیکلو کراس چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔

پڈکاک کو اولمپکس کی تیاری کے دوران بھی مشکلات کا سامنا رہا تھا، کیونکہ وہ ٹور ڈی فرانس کے دوران کوویڈ-19 کے مثبت ٹیسٹ کی وجہ سے مقابلے سے باہر ہو گئے تھے۔ تاہم وہ بروقت صحتیاب ہو کر اپنا ٹائٹل بچانے میں کامیاب رہے ہیں اور انہوں نے اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ دنیا کے بہترین ماؤنٹین بائیکرز میں سے ایک ہیں۔

Tags: اردو انٹرنیشنل اردو کھیل اولمپکس 2024 اولمپکس سائیکلنگ پڈکاک سائیکلسٹ پیرس اولمپکس 2024 کھیل کھیل کی اردو خبر

Post navigation

Previous: بھارتی ریاست کیرالہ میں لینڈ سلائیڈنگ: 41 افراد ہلاک
Next: گوادر میں پرتشدد مظاہرین کا سکیورٹی فورسز پر حملہ،ڈیوٹی پر مامور سپاہی شہید، 16 جوان زخمی

PCB announces squad for ICC Women's T20 World Cup 2026-PCB
  • کھیل

پی سی بی نے آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے اسکواڈکا اعلان کر دیا

Sylhet Test: Pakistan wins the toss and decides to bowl first, major changes in the team-PCB
  • کھیل

سلہٹ ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ، ٹیم میں بڑی تبدیلیاں

Pakistani captain Fatima Sana sets new world record in Women's T20-PCB
  • کھیل

پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

یہ بھی پڑہیے

UAE's categorical response to Iran No external power needed for self-defense
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

یو اے ای کا ایران کو دوٹوک جواب، اپنے دفاع کے لیے کسی بیرونی طاقت کی ضرورت نہیں

Iran warns Trump administration, American people will now pay the economic price
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی ٹرمپ انتظامیہ کو وارننگ، معاشی قیمت اب امریکی عوام چکائیں گے

Major operation in Africa, US and Nigerian forces kill ISIS leader
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

افریقہ میں بڑا آپریشن، امریکی اور نائجیرین فورسز نے داعش رہنما کو ہلاک کر دیا

PCB announces squad for ICC Women's T20 World Cup 2026-PCB
  • کھیل

پی سی بی نے آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے اسکواڈکا اعلان کر دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

UAE's categorical response to Iran No external power needed for self-defense
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

یو اے ای کا ایران کو دوٹوک جواب، اپنے دفاع کے لیے کسی بیرونی طاقت کی ضرورت نہیں

Iran warns Trump administration, American people will now pay the economic price
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی ٹرمپ انتظامیہ کو وارننگ، معاشی قیمت اب امریکی عوام چکائیں گے

Major operation in Africa, US and Nigerian forces kill ISIS leader
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

افریقہ میں بڑا آپریشن، امریکی اور نائجیرین فورسز نے داعش رہنما کو ہلاک کر دیا

Prime Minister Shehbaz Sharif's categorical declaration: Pakistan's nuclear program is only for defense and peace
  • Top News
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا دوٹوک اعلان: پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاع اور امن کے لیے ہے

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.