Tuesday, July 23, 2024
Top Newsپتھم نسانکا ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے سری...

پتھم نسانکا ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے سری لنکن بلے باز بن گئے

پتھم نسانکا ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے سری لنکن بلے باز بن گئے

اردو انٹرنیشنل( اسپورٹس ڈیسک)ُ تفصیلات کے مطابق پتھم نسانکا کا 210* سری لنکا کے کسی بلے باز کے لیے پہلی ڈبل سنچری تھی، اور ون ڈے میں سری لنکا کے لیے سب سے زیادہ انفرادی سکور بھی تھا۔ انہوں نے سنتھ جے سوریا کا 24 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ جے سوریا نے 2000 میں شارجہ میں ہندوستان کے خلاف 189 رنز بنائے تھے۔

اردو انٹرنیشنل

افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کی جانب سے ان کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دینے کے بعد نسانکا سری لنکا کے لیے اوپننگ کے لیے کریس پر آئے۔ بلے باز نے اپنے آپ کو وکٹ پر سیٹ ہونے میں تھوڑا ٹائم لگایا اور ا س کے ساتھ ہی انھوں نے بڑے شاٹس لگانے شروع کیے.

نسانکا نے اویشکا فرنینڈو کے ساتھ ابتدائی وکٹ کے لیے 182 رنز کی شراکت قائم کی اور 27 ویں اوور میں اویشکا کے آوٹ ہونے کے بعد نسانکا نےہمت نہیں ہاری۔انہوں 88 گیندوں پر 32ویں اوور میں اپنی سنچری مکمل کی.

آخری 18 اوورز میں نسانکا نے 110 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی سنچری کو عبور کرنے کے بعد اپنی ڈبل سنچری تک پہنچنے میں محض 48 گیندوں کا سامنا کیا 20 چوکے اور آٹھ چھکے لگائے۔ ان کی مدد سے سری لنکا نے 50 اوورز میں 381/3 رنز کا مجموعی اسکور بنایا۔
اردو انٹرنیشنل

210* مردوں کے ون ڈے میں مشترکہ پانچواں سب سے زیادہ اسکور ہے۔ مجموعی طور پر، یہ مردوں کی ون ڈے تاریخ میں 12 واں ڈبل سنچری اسکور تھا.

دیگر خبریں

Trending

Afghanistan Cricket Board considering playing youth tri-series with Pakistan, UAE

افغانستان کرکٹ بورڈ کا پاکستان، یو اے ای کے ساتھ...

0
افغانستان کرکٹ بورڈ کا پاکستان، یو اے ای کے ساتھ یوتھ ٹرائی سیریز کھیلنے پر غور اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق افغانستان...