Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان آذربائیجان کو جے ایف-17 بلاک تھری لڑاکا طیارے فروخت کرے گا، معاہدہ طے

1 minute read
2619323656ba037

پاکستان آذربائیجان کو جے ایف-17 بلاک تھری لڑاکا طیارے فروخت کرے گا، معاہدہ طے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان عسکری معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت پاکستان آذربائیجان کو جے ایف-17 بلاک تھری لڑاکا طیارے فروخت کرے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دوست ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستان نے آذربائیجان کی فضائی طاقت کو بڑھانے کے لیے جے ایف-17 بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی فروخت کے معاہدے پر دستخط کیے۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو حالیہ دورہ پاکستان کے دوران جے ایف-17 بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی جنگی صلاحیتوں اور دیگر مقاصد کے لیے اس کے استعمال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔صدر الہام علیوف کے دورے کے بعد حکومت آذربائیجان کی درخواست پر پاکستان نے پی اے ایف کا دستہ باکو میں اے ڈی ای ایکس-2024 میں شرکت کے لیے بھیجا جس میں پاک فضائیہ نے صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ جے ایف-17 تھنڈر بلاک-تھری کی نمائش بھی کی۔

اس دوران جے ایف-17 نے پی اے ایف ملٹی رول ٹینکر ٹرانسپورٹ (ایم آر ٹی ٹی) طیارے سے آذربائیجان کے لیے ایئر ٹو ایئر فیولنگ بھی انجام دے کر طویل فاصلے تک پہنچنے کی صلاحیت کا مظاہرہ بھی کیا۔صدر الہام علیوف نے جے ایف-17 تھنڈر بلاک-تھری کی نمائش کا دورہ کرنے کے بعد جے ایف-17 تھنڈر کی جانب سے فضائی مظاہرے کا مشاہدہ بھی کیا جس میں پاک فضائیہ کے پائلٹس نے بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتیں دکھاتے ہوئے طیارے کی تیزی اور دشمن سے نمٹنے کی صلاحیت کا شاندار مظاہرہ کیا۔

جے ایف-17 تھنڈر بلاک-تھری ایک اے ای ایس اے ریڈار اور لانگ رینج بی وی آر سے لیس 4.5 جنریشن کا ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے جو عصری فضائی طاقت فراہم کرتے ہوئے جنگی مشن سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور آذربائیجان کے بیڑے میں اس کی شمولیت سے ان کی قومی سلامتی کو مضبوطی میں مدد ملے گی۔

آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ یہ حمایت دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ عسکری تعاون کو مضبوط، دفاعی تعاون کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Tags: آذربائیجان بلاک تھری لڑاکا طیارے پاکستان جے ایف-17 عسکری معاہدہ فروخت

Post navigation

Previous: وسیم اکرم اور وقار یونس کے ساتھ کام کے بوجھ کا کوئی مسئلہ نہیں تھا،شاہین آفریدی
Next: پنجاب پریمیئر لیگ 4 اکتوبر سے شروع ہوگی

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Israel accused of wartime sexual violence, major breakthrough for the UN
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل پر جنگی جنسی تشدد کے الزامات، اقوام متحدہ کی بڑی پیشرفت

Iran strongly reacts to US threats against Oman, calls the move illegal
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا عمان کے خلاف امریکی دھمکیوں پر شدید ردعمل، اقدام کو غیر قانونی قرار

یہ بھی پڑہیے

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Israel accused of wartime sexual violence, major breakthrough for the UN
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل پر جنگی جنسی تشدد کے الزامات، اقوام متحدہ کی بڑی پیشرفت

Iran strongly reacts to US threats against Oman, calls the move illegal
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا عمان کے خلاف امریکی دھمکیوں پر شدید ردعمل، اقدام کو غیر قانونی قرار

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.