دوحہ: اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 48 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
دوحہ کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ بی کے مقابلے میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.2 اوورز میں 313 رنز بنائے۔
حسن نواز نے 79، معاذ صداقت نے 59 جبکہ فرحان یوسف نے 56 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔
314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 49.1 اوورز میں 265 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کپتان تلک ورما نے 100 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، جبکہ ابھیشیک شرما نے 70 اور شہباز احمد نے 56 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا اور حسن نواز نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عمران رندھاوا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
حسن نواز کو آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
