Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

پاکستان نے اوسلو فائرنگ کا ملزم ناروے کے حوالے کردیا

1 minute read
urdu intl featured photo (14)

پاکستان نے اوسلو فائرنگ کا ملزم ناروے کے حوالے کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں سال 2022 کو ہم جنس پسندوں کی ’پرائڈ پریڈ‘ کی شام فائرنگ کے واقعے کے ایک ملزم کو پاکستانی حکام نے ناروے کے سپرد کر دیا ہے.

25 جون 2022 کو ہم جنس پسندوں کے حقوق کے لیے شروع ہونے والے اس پریڈ سے چند گھنٹے قبل اوسلو کے وسطی حصے میں ایک گے کلب سمیت دو بارز کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جب کہ دیگر نو زخمی ہو گئے تھے۔ اس واقعے میں مشتبہ مسلح حملہ آور ایرانی نژاد ناوریجیئن شہری زنیر متاپور تھا اور اسے اس وقت ناروے میں دہشت گردانہ حملے کے الزام میں مقدمے کا سامنا ہے۔

متاپور نے اس واقعے میں ملوث ہونے سے انکار کیا تھا، جب کہ ماہرین نفسیات اس کی ذہنی صحت کے حوالے سے مختلف رائے کا شکار ہیں اور اسی لیے اب تک اس کی سزا کا تعین نہیں ہو سکتا ہے۔

46 سالہ عرفان بھٹی کو اس حملے کی منصوبہ بندی کے الزام کا سامنا ہے۔ اس واقعے سے قبل ہی عرفان بھٹی ناروے چھوڑ کر پاکستان چلا گیا تھا۔

ناروے اور پاکستان کے درمیان ملزمان کی حوالگی کا کوئی معاہدہ تو نہیں ہے، تاہم اوسلو حکومت کی درخواست پر پاکستانی حکام نے عرفان بھٹی کو ناروے کے حوالے کرنے کی حامی بھری تھی۔

ناروے کی وزیرانصاف ایمیلی انگیر میہل نے جمعے کے روز صحافیوں سے بات چیت میں اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، ”عرفان بھٹی اس وقت طیارے میں ہے اور ناوریجین پولیس کے حصار میں ناروے پہنچ رہا ہے۔‘‘

ناروے کی پولیس نے کہا کہ واقع میں ملوث ہونے سے انکار کرنے والے عرفان بھٹی کو اوسلو پہنچنے پر حراست میں لے لیا جائے گا۔

ان پر شبہ ہے کہ انہوں نے دہشتگردی کی سنگین کارروائی میں ساتھ دیا اور اس الزام میں انہیں 30 سال تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

پولیس نے کہا کہ عرفان بھٹی کو زنیار متاپور کے مقدمے کے دوران گواہی کے لیے بلایا جائے گا۔

دوسری جانب عرفان بھٹی کے وکیل اس بات پر ناراض ہیں کہ پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے ان کے کیس پر فیصلہ سنانے سے پہلے ہی ان کے مؤکل کی حوالگی کر دی گئی۔

جان کرسچن ایلڈن نے کہا کہ چیزوں کو کرنے کا یہ طریقہ قانون اور بین الاقوامی قانونی اصولوں کے احترام پر سوالیہ نشان لگاتا ہے۔

Tags: ’پرائڈ پریڈ‘ اوسلو عرفان بھٹی فائرنگ ناروے ہم جنس پسندوں

Post navigation

Previous: ویسٹ انڈیز کی خواتین نے پاکستان کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی
Next: صدر آصف زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

IMF approves $1.2 billion for Pakistan, imposes new conditions
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے، نئی شرائط بھی عائد

Mark Haq has given new recognition to Pakistan's strength and prestige in the world Ishaq Dar
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

مارکۂ حق نے دنیا میں پاکستان کی طاقت اور وقار کو نئی پہچان دی: اسحاق ڈار

Trump's sudden U-turn, Project Freedom halted over Gulf opposition
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اچانک یوٹرن، خلیجی مخالفت پر پروجیکٹ فریڈم روک دیا گیا

یہ بھی پڑہیے

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

IMF approves $1.2 billion for Pakistan, imposes new conditions
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے، نئی شرائط بھی عائد

https://urduintl.com/cristiano-ronaldo-sets-a-unique-record-in-football-history-Getty Images
  • کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

IMF approves $1.2 billion for Pakistan, imposes new conditions
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے، نئی شرائط بھی عائد

Tensions rise again in the Strait of Hormuz, Trump makes a big statement after the attack on American warships
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، امریکی جنگی جہازوں پر حملے کے بعد ٹرمپ کا بڑا بیان

Votes divided in the name of religion in India, BJP and Congress face off
  • Top News
  • بلاگ
  • بین الاقوامی

بھارت میں ووٹ مذہب کے نام پر تقسیم، بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.