Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان
  • چین

پاک چین دوستی علاقائی، عالمی امن واستحکام کیلئے ضروری ہے، سینیٹر اسحٰق ڈار

پاک چین دوستی علاقائی عالمی امن واستحکام کیلئے ضروری ہے، سینیٹر اسحٰق ڈار

پاک چین دوستی علاقائی عالمی امن واستحکام کیلئے ضروری ہے، سینیٹر اسحٰق ڈار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک چین دوستی علاقائی، پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی علاقائی اور عالمی امن واستحکام کے لیے ضروری ہے۔

بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے کہا کہ چین کی طرف سے گرم جوشی پر مبنی استقبال کو سراہتا ہوں، پاک چین تزویراتی مذاکرات پانچویں دور کے ایک سال بعد ہو رہے ہیں، میری اور پاکستان وفد کی بہترین مہمان نوازی پر چین کی قیادت کا شکریہ اداکرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی علاقائی اور عالمی امن واستحکام کے لئے ضروری ہے، میری چینی نائب وزیراعظم سے مختلف موضوعات پر تعمیری اور مفیدبات چیت ہوئی، سی پیک، علاقائی جغرافیائی صورتحال سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی، مذاکرات میں پاکستان اور چین میں کئی اہم امور پر اتفاق رائے ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک چین تزویراتی مذاکرات پانچویں دور کے ایک سال بعد ہورہے ہیں، پاک چین دوستی علاقائی اور عالمی امن واستحکام کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، مسئلہ کشمیر پر چین کی مسلسل حمایت کاشکریہ اداکرتے ہیں، پاکستان،تائیوان اور جنوبی بحیرہ چین سمیت تمام بنیادی امور پر چین کی حمایت جاری رکھے گا، سی پیک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ چین نے پاکستان کی علاقائی سالمیت،خودمختاری اور سلامتی پر اپنی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا، افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گردپناہ گاہوں کو ختم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ شانگلہ حملے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، چین کی قیادت کے ساتھ شانگلہ حملے پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا، شاہراہ قراقرم دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات میں ریڑھ کی ہڈی کا کردارادا کررہی ہے، اگلے سال پاک چین مثالی دوستی کی 73ویں سالگرہ ہوگی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ چین کی طرف سے گرم جوشی پر مبنی استقبال کو سراہتا ہوں، پاک چین تزویراتی مذاکرات پانچویں دور کے ایک سال بعد ہورہے ہیں، پاک چین دوستی علاقائی اور عالمی امن واستحکام کے لئے ضروری ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان، تائیوان اور جنوبی بحیرہ چین سمیت تمام بنیادی امور پر چین کی حمایت جاری رکھے گا۔

نائب وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ ایم ایل ون، گوادر بندرگارہ، کان کنی، آئی ٹی، توانائی،زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

پاکستانی وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ نائب وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد اسحاق ڈار کا دورہ چین اہمیت کا حامل ہے۔

وانگ ژی نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کو دورہ چین پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، چین اور پاکستان تزویراتی شراکت دار ہیں، پاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے۔

وانگ ژی نے کہا کہ پاک چین تعلقات علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، چین اور پاکستان کے درمیان دوستی وقت کیساتھ مزید مضبوط ہورہی ہے۔

Tags: پاک چین دوستی چینی نائب وزیراعظم چینی وزیر خارجہ وانگ ژی عالمی امن واستحکام وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار

Post navigation

Previous: سلواکیہ کے وزیراعظم گولی لگنے سے زخمی
Next: پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ترقی

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

یہ بھی پڑہیے

How much is the FIFA World Cup trophy worth? You will be surprised to know-FIFA
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی مالیت کتنی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

US issues visas to Iranian football team for World Cup-FIFA
  • کھیل

امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے ویزے جاری کر دیے

Shoes and trash rain down on Israeli players in Albania-X
  • کھیل

البانیہ میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر جوتوں اور کوڑا کرکٹ کی بارش

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.