Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں

GgUEPpIWcAEmHj1

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے پرخصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے دفتر میں پاکستان کا پرچم لگا کر بطور غیر مستقل رکن پاکستان کی 2 سالہ مدت کا آغاز کردیا۔ اب پاکستان سلامتی کونسل کے 10 غیرمستقل اراکین میں شامل ہوگیا ہے۔

اس تقریب میں دیگر نئے غیر مستقل اراکین ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ کے پرچم بھی لگائے گئے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن کے طور پر دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں فعال اور تعمیری کردار ادا کرے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان کا آٹھویں بار سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر انتخاب ہوا ہے۔ گزشتہ سال جون کے مہینے میں پاکستان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 193 رکن ممالک میں سے 182 کے ووٹ حاصل کیے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان 8 ویں بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوا۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان ہیں جن کے پاس ویٹو پاور ہے، جب کہ 10 غیر مستقل ارکان میں سے ہر سال انتخابات کے ذریعے 5 اراکین منتخب کیے جاتے ہیں۔ پاکستان کا سلامتی کونسل کا رکن بننا کتنا اہم سنگ میل ہے اور بطور رکن سلامتی کونسل پاکستان کا ایجنڈا کیا ہو گا؟

بطور غیر مستقل رکن، پاکستان کی ترجیحات کیا ہوں گی؟

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 182 اراکین کی حمایت سے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہو گیا ہے۔

پاکستان حمایت کرنے والے تمام ممالک خصوصاً ایشیا پیسیفک گروپ کا شکر گزار ہے، جس نے پاکستان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے، دفتر خارجہ ترجمان نے کہا کہ بطور رکن سلامتی کونسل، بین الاقوامی جاری تنازعات کا منصفانہ اور پر امن حل پاکستان کی ترجیح ہو گا، پاکستان یکطرفہ طور پر طاقت کے استعمال کی بھی مخالفت کرے گا۔

پاکستان دہشت گردی کی تمام صورتوں سے مقابلہ کرنے، اقوام متحدہ کے تحت بحالی امن کی حمایت، علاقائی اور بین الاقوامی تنازعات کے حل اور اقوام متحدہ میں جمہوری، شفاف اور احتساب کے عمل پر زور دے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ہم سلامتی کونسل کے دوسرے اراکین کے ساتھ مل کر بحالی امن، انسانی حقوق کے لیے بین الاقوامی توقیر اور عالمی خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔

Tags: اقوام متحدہ پاکستان پاکستان کا پرچم پاکستان کے مندوب ذمہ داریاں سلامتی کونسل سلامتی کونسل کے دفتر عاصم افتخار غیرمستقل رکن

Post navigation

Previous: نیوزی لینڈ کے اسٹار کھلاڑی پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ میں شامل
Next: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، 1259 پوائنٹس کی کمی

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

IMF approves $1.2 billion for Pakistan, imposes new conditions
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے، نئی شرائط بھی عائد

یہ بھی پڑہیے

https://urduintl.com/cristiano-ronaldo-sets-a-unique-record-in-football-history-Getty Images
  • کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

IMF approves $1.2 billion for Pakistan, imposes new conditions
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے، نئی شرائط بھی عائد

Tensions rise again in the Strait of Hormuz, Trump makes a big statement after the attack on American warships
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، امریکی جنگی جہازوں پر حملے کے بعد ٹرمپ کا بڑا بیان

Votes divided in the name of religion in India, BJP and Congress face off
  • Top News
  • بلاگ
  • بین الاقوامی

بھارت میں ووٹ مذہب کے نام پر تقسیم، بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.