Sunday, October 13, 2024
Homeکھیلفٹ بالناروے میں تعینات پاکستانی سفیر سعدیہ الطاف کی پاکستان...

ناروے میں تعینات پاکستانی سفیر سعدیہ الطاف کی پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم سے ملاقات

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق ناروے میں تعینات پاکستانی سفیر سعدیہ الطاف قاضی نے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اس ملاقات میں ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑی شریک تھے .

ملاقات میں سفیر سعدیہ الطاف قاضی نے قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا جبکہ پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کی مینجمینٹ نے ہرممکن تعاون پر پاکستانی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

Pakistan Ambassador to Norway Sadia Altaf meeting with Pakistan Street Child Football Team
Pakistan Ambassador to Norway Sadia Altaf meeting with Pakistan Street Child Football Team

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کی جانب سے سفیر سعدیہ الطاف قاضی کو اعزازی شیلڈ اور پاکستان کا جھنڈا دیا گیا۔

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کل اپنا پلے آف مرحلے کا پہلا میچ کھیلے گی ۔واضح رہے قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم ناروے کپ 2024 کے تمام گروپ میچز میں ناقابلِ شکست رہی ہے .

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments