اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایتھلیٹس دو ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس ایونٹ میں شرکت کے لیے بھارت جائیں گے ، کیونکہ ساؤتھ ایشین جونیئر اور سینئر ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے ۔
پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق پاکستان کے اتھلیٹس بھارت کے دو ایتھلیٹکس ایونٹس میں حصہ لیں گے ۔
ساؤتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئین شپ 11 سے 13 ستمبر جبکہ 3 سے 5 اکتوبر تک ساؤتھ ایشین سینئر ایتھلیٹکس چیمپئین شپ بھارت میں منعقد ہو گی ۔
تین نومبر کو پاکستان اسلام آباد میں ساؤتھ ایشین کراس کنٹری چیمپئین شپ کی میزبانی کرے گا جس میں بھارت مینز اینڈ ویمنز ایونٹ کے لیے ایتھلیٹس پاکستان بھیجے گا۔
ایونٹس کی تیاری کے لیے کیمپ آئندہ ہفتے لگایا جائے گا سینئر کے کیمپ میں 33 مرد اور 12 خواتین شامل ہیں جبکہ جونیئر کے کیمپ کے لیے 12 مرد اور ایک خاتون ایتھلیٹ شامل ہیں۔