Friday, October 4, 2024
Homeپاکستانرہائش مفت لیکن ’دل میں خوف ضرور ہے‘: ناران میں پھنسے سیاح

رہائش مفت لیکن ’دل میں خوف ضرور ہے‘: ناران میں پھنسے سیاح

رہائش مفت لیکن ’دل میں خوف ضرور ہے‘: ناران میں پھنسے سیاح

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ناران میں ایک ہوٹل مالک نے کہا کہ ‘سیاحوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہماری ہوٹل ایسوسی ایشن نے ہوٹل کے کمرے مفت کر دیے ہیں۔‘

سیاحتی مقام ناران میں منگل کو طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے رابطہ پل بہہ جانے کی وجہ سے ہزاروں سیاح گذشتہ دو دنوں سے پھنسے ہوئے ہیں۔

اجمل کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور وہ اپنے خاندان کے ہمراہ ناران سیر و سیاحت کے لیے پیر کو گئے تھے لیکن پل بہہ جانے کی وجہ سے پھنس گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ’لیکن مقامی لوگوں نے اتنی مہمان نوازی کی ہے کہ مشکلات کوئی بھی نہیں ہیں لیکن دل میں خوف ضرور موجود ہے۔‘

اجمل نے بتایا، ’کھانے پینے اور رہائش کا کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن بچے گھبرائے ہوئے ہیں کہ گھر کب جائیں گے اور ابھی رابطہ پل بحال ہونے کا انتظار ہے۔‘

اجمل کے مطابق کھانے پینے کی ابھی تک کوئی کمی کا سامنا نہیں ہے جبکہ مقامی لوگوں کی جانب سے ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments