Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

نیو اسٹارٹ کا خاتمہ قریب، امریکا اور روس پر جوہری پابندیاں اٹھنے کا امکان

New START is nearing its end, and nuclear sanctions on the US and Russia are likely to be lifted.

New START is nearing its end, and nuclear sanctions on the US and Russia are likely to be lifted.

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کی خبر کے مطابق امریکا اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی تعداد اور تعیناتی کو محدود کرنے والا دنیا کا آخری معاہدہ نیو اسٹارٹ جمعرات کو اپنی مدت پوری کرنے جا رہا ہے۔ اگر آخری لمحے میں کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو معاہدے کے خاتمے کے ساتھ ہی دونوں بڑی جوہری طاقتوں پر عائد اہم پابندیاں ختم ہو جائیں گی، جسے ماہرین عالمی سلامتی کے لیے تشویشناک قرار دے رہے ہیں۔

نیو اسٹارٹ سرد جنگ کے بعد امریکا اور روس کے درمیان اسلحہ کنٹرول سے متعلق ہونے والے معاہدوں کی آخری کڑی تھا۔ اس کے تحت دونوں ممالک اپنے اسٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کی تعداد اور تعیناتی پر متفقہ حدود کے پابند تھے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق معاہدے کا خاتمہ جوہری عدم استحکام میں اضافے اور اسلحہ کی نئی دوڑ کے خدشات کو جنم دے سکتا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آ رہی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ “امریکا فرسٹ” پالیسی کے تحت متعدد بین الاقوامی معاہدوں پر نظرثانی کر چکے ہیں۔ تاہم نیو اسٹارٹ کے معاملے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ تاخیر کی بڑی وجہ سفارتی جمود ہے، نہ کہ واضح نظریاتی اختلاف۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ برس ستمبر میں معاہدے میں ایک سال کی توسیع کی تجویز دی تھی، جس پر صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ یہ “اچھی تجویز” ہے، مگر اس کے بعد اس پر کوئی ٹھوس پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔ روس کے سابق صدر دیمتری میدویدیف کے مطابق ماسکو کو واشنگٹن کی جانب سے اب تک کوئی “بامعنی جواب” موصول نہیں ہوا۔

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ صدر ٹرمپ جوہری اسلحہ کنٹرول کے نئے فریم ورک میں چین کو بھی شامل دیکھنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب اسلحہ کنٹرول کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نیو اسٹارٹ کے خاتمے سے عالمی جوہری خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس کی ایک مثال ڈومز ڈے کلاک کو آدھی رات کے مزید قریب کرنا بھی ہے۔

واضح رہے کہ روس 2023 میں ہی نیو اسٹارٹ کے تحت ہونے والے معائنے کے عمل کو معطل کر چکا تھا، جبکہ صدر ٹرمپ اکتوبر میں تین دہائیوں بعد امریکا میں جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں، اگرچہ اس پر تاحال عملی اقدامات سامنے نہیں آئے۔

Tags: امریکا روس روسی صدر ولادیمیر پیوٹن صدر ٹرمپ جوہری نیو اسٹارٹ وائٹ ہاؤس

Post navigation

Previous: ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کے بائیکاٹ فیصلے پر آئی سی سی بوکھلا گیا، اصولوں کا حوالہ دے دیا
Next: پاکستان کا بھارت میچ سے انکار: وجہ کیا ہے؟

Pakistan's historic success after 64 years, winning the Diamond Jubilee Football Tournament-X
  • Top News
  • کھیل

64 سال بعد پاکستان کی تاریخی کامیابی، ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

یہ بھی پڑہیے

PSL 11 profit increases from Rs 2 billion to Rs 7.54 billion-PSL
  • کھیل

پی ایس ایل 11 کا منافع 2 ارب سے بڑھ کر 7.54 ارب روپے تک پہنچ گیا

Younis Khan expressed his willingness to work with PCB-PCB
  • کھیل

یونس خان نے پی سی بی کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی ظاہر کردی

Pakistan's historic success after 64 years, winning the Diamond Jubilee Football Tournament-X
  • Top News
  • کھیل

64 سال بعد پاکستان کی تاریخی کامیابی، ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Pakistan's historic success after 64 years, winning the Diamond Jubilee Football Tournament-X
  • Top News
  • کھیل

64 سال بعد پاکستان کی تاریخی کامیابی، ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.