Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

نیتن یاہو امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں مدعو 50 مہمانوں میں شامل

1 minute read
34466451480_13453ac2ea_o

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ ماہ 20 جنوری کو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں متوقع طور پر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو بھی شرکت کریں گے۔ یہ بات نتین یاہو کے قریبی ذرائع ابلاغ نے بتائی جو اس سے پہلے کسی امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوئے۔

ٹرمپ نے تقریب میں 50 مہمانوں کو دعوت دی ہے جن میں اسرائیلی وزیر اعظم بھی شامل ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کم از کم ہر دو روز میں ایک بار ٹرمپ سے فون پر ضرورت بات کرتے ہیں۔ اسی طرح تقریب میں ٹرمپ اور اسرائیل کے بھرپور حامی دو صدور ارجنٹائن کے ہاویئر میلی اور ہنگری کے وکٹر اوربان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

نیتن یاہو کے قریبی ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کی اہلیہ سارہ 27 نومبر سے امریکا کے شہر میامی میں موجود ہیں، وہ آئندہ ہفتے اسرائیل واپس آئیں گی۔ سارہ نے 3 ہفتے اپنے بیٹے یائر کے ساتھ گزارے جو دو برس سے میامی میں مقیم ہے۔ سارہ اور یائر نے ٹرمپ کے بین الاقوامی گولف کلب میں منتخب امریکی صدر کے ساتھ رات کا کھانا کھایا۔ اس موقع پر کھانے پر کھانے کی میز پر موجود تینوں افراد کی تصویر ٹرمپ کی کمیونی کیشن ڈائریکٹر کی نائبہ Margot Martin نے “X” پلیٹ فارم پر جاری کی۔

اگر نیتن یاہو نے واشنگٹن کا سفر کیا تو یہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے ان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد پہلا بیرون ملک سفر ہو گا۔ مذکورہ عدالت نے وارنٹ میں 123 رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ نیتن یاہو کے پہنچتے ہی انھیں گرفتار کر کے عدالت کے حوالے کیا جائے۔ تاہم نیتن یاہو امریکا کا سفر محفوط طور پر کر سکتے ہیں کیوں کہ امریکا اس عدالت کا رکن ملک نہیں ہے۔ البتہ نیتن یاہو کا طیارہ جن ممالک کی فضائی حدود سے گزرے گا وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے رکن ہیں۔ لہذا اسرائیلی صحافیوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر کسی فنی خرابی کے باعث جہاز کا کپتان کسی رکن ملک میں ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہو گیا تو ایسی صورت میں اسرائیلی وزیر اعظم کا انجام کیا ہو گا !

Tags: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو امریکی صدر کی تقریب حلف برداری تقریب حلف برداری شرکت منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مہمانوں کو دعوت

Post navigation

Previous: یو اے ای میں قید 4 ہزار 700 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک
Next: مانچسٹر سٹی اگلے سیزن کی چیمپئنز لیگ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکتا، منیجر پیپ گارڈیولا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Taliban commander sentenced to 42 years in prison for kidnapping American journalist
  • Afghanistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکی صحافی کے اغوا کیس میں طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا

یہ بھی پڑہیے

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

FIFA Rankings: Argentina becomes world' number one team again, Pakistan also improves-Getty Images
  • کھیل

فیفا رینکنگ: ارجنٹینا دوبارہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی، پاکستان کی بھی ترقی

FIFA World Cup 2026 begins with a triumphant start, with hosts Mexico defeating South Africa 0-2-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز، میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دیدی

Bangladesh wins first ODI series against Australia after 21 years of wait-BCB
  • کھیل

21 سالہ انتظار ختم، بنگلہ دیش نے پہلی بار آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز جیت لی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Taliban commander sentenced to 42 years in prison for kidnapping American journalist
  • Afghanistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکی صحافی کے اغوا کیس میں طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.