قومی کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

0
47

قومی کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک ) فرسٹ کلاس کرکٹر احسن کریم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔فرسٹ کلاس کرکٹر احسن کریم کی موت کی تصدیق اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔

اہلخانہ نے بتایا کہ کرکٹر احسن کریم کو گھر میں جاری تقریب کے دوران دل کا دورہ پڑا، طبعیت بگڑنے پر انہیں بروقت اسپتال پہنچایا گیا لیکن بدقسمتی سے احسن جانبر نہ ہو سکے۔

اہل خانہ کے مطابق کرکٹر احسن کریم کی نماز جنازہ چٹھہ بختاور میں آج ادا کی جائے گی۔