Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

منی لانڈرنگ کیس: مونس الہی کا پاسپورٹ، شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

Moonis-Elahi (1)

منی لانڈرنگ کیس: مونس الہی کا پاسپورٹ، شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز الہی کے صاحبزادے مونس الہی کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ان کی تمام پراپرٹیز بھی 90 دن کے لیے منجمد کر دی گئیں۔

پرویز الہٰی، مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ایف آئی اے کی ملزمان مونس الہی اور ضیغم عباس کی پراپرٹیز منجمد کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

اسپیشل کورٹ سینٹرل نے مونس الہی سمیت 6 اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ 13 جولائی کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی اور ان کے صاحبزادے، سابق وفاقی وزیر مونس الہی سمیت دیگر کےخلاف منی لانڈرنگ مقدمے مونس الہی سمیت دیگر 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

ایف آئی اے نے مونس الہی سمیت 9 ملزمان کے خلاف پیش کیے گئے تھے، جس میں سابق وفاقی وزیر سمیت 6ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

گزشتہ سال 6 جون کو ایف آئی اے نے مونس الٰہی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کروایا تھا، ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مونس الہٰی نے بطور وفاقی وزیر آبی ذخائر منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی اور کروڑوں روپے رشوت کی مد میں وصول کیے۔

مقدمے میں درج کیا گیا تھا کہ مونس الہٰی نے کرپشن اور رشوت ستانی سے کمائی گئی رقم کی منی لانڈرنگ کی اور فرنٹ مین کے ذریعے اپنی فیملی اور دیگر ملزمان کے اکاؤنٹس میں رقوم جمع کرائیں۔

22 جولائی کو لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

30 ستمبر کو لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اس کے بعد اسپیشل کورٹ سینٹرل کے جج تنویر احمد شیخ نے 3 نومبر کو مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، تحریری حکم میں عدالت نے لکھا کہ مونس الہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد نہیں ہوا مونس الٰہی کی گرفتاری کے لیے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔

بعد ازاں اس مقدمے میں مونس الٰہی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے تھے۔

Tags: اسپیشل کورٹ بلاک پاسپورٹ پاکستان تحریک انصاف شناختی کارڈ منی لانڈرنگ مونس الہٰی

Post navigation

Previous: پی ایف ایف کا فیفا کے تعاون سے لاہور میں ریفرینگ کورس کا انعقاد
Next: سپریم کورٹ کا مبارک ثانی کیس میں علمائے کرام سے معاونت لینے کا فیصلہ

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

یہ بھی پڑہیے

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.