Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • انڈیا
  • پاکستان

 مئی کا تنازعہ صرف ٹریلر تھا،مکمل طور پر تیار ہیں:بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو نیا انتباہ

May conflict was just a trailer, we are fully prepared Indian Army Chief's new warning to Pakistan

 مئی کا تنازعہ صرف ٹریلر تھا،مکمل طور پر تیار ہیں:بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو نیا انتباہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل اُپندر دویدی نے پیر کے روز پاکستان کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ مئی میں ہونے والا مختصر تنازعہ دراصل ’’ٹریلر‘‘ تھا،اصل فلم تو ابھی شروع بھی نہیں ہوئی۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 10 نومبر کو نئی دہلی کے لال قلعے کے قریب ہونے والے دھماکے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے 2011 کے بعد بھارتی دارالحکومت میں اس نوعیت کا پہلا بڑا حملہ ہے۔

نئی دہلی میں ایک دفاعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل دویدی نے کہا میں یہ کہنا چاہوں گا کہ فلم تو ابھی شروع ہی نہیں ہوئی صرف ٹریلر دکھایا گیا تھا، اور ٹریلر کے بعد معاملہ 88 گھنٹوں میں ختم ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم آئندہ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور اگر پاکستان ہمیں ایسا موقع دیتا ہے تو ہم انہیں بخوبی سمجھا دیں گے کہ ایک ذمہ دار ملک اپنے پڑوسیوں کے ساتھ کیسے پیش آتا ہے۔

مئی کا تنازعہ کیسے شروع ہوا؟

مئی میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اس وقت بھڑکی جب بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد نئی دہلی نے بغیر ثبوت پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ پاکستان نے اس الزام کی سختی سے تردید کی اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

بعد ازاں 7 مئی کو بھارت نے پنجاب اور آزاد کشمیر میں فضائی حملے کیے۔ چار دن تک جاری رہنے والی اس کشیدگی میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد 10 مئی کو امریکہ کی مداخلت پر جنگ بندی ممکن ہوئی۔

نئی دہلی دھماکا، ملزم عدالت میں پیش

بھارتی اینٹی ٹیررازم اداروں نے دہلی دھماکے میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو عدالت میں پیش کیا ہے۔ یہ دو مبینہ ملزمان میں سے ایک ہے جن پر خودکش حملے میں معاونت کا الزام ہے۔ حکام نے ان کے محرکات یا کسی تنظیم سے وابستگی کے بارے میں کوئی معلومات ظاہر نہیں کیں، البتہ دعویٰ کیا ہے کہ دونوں افراد بھارت کے زیر قبضہ کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔

بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے مطابقعامر رشید علی نے مبینہ طور پر خودکش بمبار عُمَرن نبی کے ساتھ مل کر حملے کی سازش کی۔

ایک اے ایف پی فوٹوگرافر کے مطابق عامر کو پولیس ٹرک سے سخت سیکیورٹی میں نئی دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ لایا گیا جہاں عدالت نے اسے دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر این آئی اے کے حوالے کردیا۔

این آئی اے  کا کہنا ہے کہ نبی ہریانہ کی ایک یونیورسٹی میں میڈیکل پروفیسر تھا۔عامر مبینہ طور پر دہلی آیا تاکہ وہ وہ گاڑی خریدنے میں مدد دے سکے جسے بعد میں آئی ای ڈی حملے میں استعمال کیا گیا۔بھارت نے دونوں ملزمان کے محرکات یا ان کے نیٹ ورک کے بارے میں کوئی اضافی معلومات فراہم نہیں کیں۔

ایک اور مشتبہ شخص گرفتار 

بعد ازاں پیر کو جاری کیے گئے بیان میں این آئی اے نے دعویٰ کیا کہ دھماکے میں ملوث ایک ’’اہم ساتھی‘‘ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔بیان کے مطابق مشتبہ شخص کو سری نگر (بھارت کے زیر قبضہ کشمیر) سے گرفتار کیا گیا۔اس پر الزام ہے کہ وہ ڈرونز میں تبدیلی اور راکٹ بنانے کی کوشش کرکے دہشت گرد حملوں کے لیے ’’ٹیکنیکل سپورٹ‘‘ فراہم کرتا تھا۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ وہ خودکش بمبار عُمَرن نبی کے ساتھ مل کر دہلی کار بم حملے کی منصوبہ بندی میں شریک تھا۔این آئی اے  نے کہا کہ وہ دھماکے کی سازش کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کر رہی ہے اور متعدد ٹیمیں مختلف ریاستوں میں چھاپے مار رہی ہیں۔

بھارتی حکومت نے دھماکے کو ’’دہشت گرد حملہ‘‘ قرار دے دیا ہے، جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ’’سازش میں ملوث کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا‘‘۔ این آئی اے کے مطابق یہ دھماکہ ’’خودکش حملہ‘‘ تھا۔


Tags: بھارتی آرمی چیف پاکستان کو نیا انتباہ دفاعی کانفرنس فضائی حملے کشمیر مئی کا تنازعہ نئی دہلی دھماکا

Post navigation

Previous: سائنس دانوں نے 3.3 ارب سال پرانی چٹانوں میں زندگی کے آثار شناخت کیلئے اے آئی تیار کرلی
Next: ٹرمپ نے سعودی عرب کو ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری کا عندیہ دے دیا

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

یہ بھی پڑہیے

FIFA World Cup: Iran and New Zealand draw 2-2 in thrilling clash-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ: ایران اور نیوزی لینڈ کا سنسنی خیز مقابلہ 2-2 گول سے برابر

FIFA World Cup: Cape Verde, a team considered weak, surprised Spain-Getty Images
  • کھیل

فیفاورلڈ کپ : کمزور سمجھی جانے والی ٹیم کیپ ورڈی نے اسپین کو حیران کر دیا

PCB announces new central contract track system-PCB
  • کھیل

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کے نئے ٹریک سسٹم کا اعلان کر دیا

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.