Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

مارکۂ حق نے دنیا میں پاکستان کی طاقت اور وقار کو نئی پہچان دی: اسحاق ڈار

Mark Haq has given new recognition to Pakistan's strength and prestige in the world Ishaq Dar

Mark Haq has given new recognition to Pakistan's strength and prestige in the world Ishaq Dar

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایکسپریس ٹریبیون  کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ سال بھارت کے ساتھ ہونے والے مارکۂ حق نے پاکستان کے قومی اتحاد، دفاعی صلاحیت اور سفارتی مؤقف کو دنیا بھر میں مزید مضبوط انداز میں اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر مرحلے پر ذمہ داری، تحمل اور حکمت عملی کا مظاہرہ کیا، جبکہ قوم اور مسلح افواج نے یکجہتی کی نئی مثال قائم کی۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری خصوصی پیغام میں اسحاق ڈار نے مارکۂ حق کو قومی تاریخ کا اہم باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معرکہ صرف عسکری کامیابی نہیں بلکہ پاکستان کے عزم، اتحاد اور خودمختاری کے دفاع کی علامت بن کر سامنے آیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب نہایت متوازن اور مؤثر انداز میں دیا۔ ان کے بقول پاکستان کا ردعمل جذباتی نہیں بلکہ بین الاقوامی قوانین، ذمہ داری اور قومی مفاد کے تحت تھا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پاک افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سمیت عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے متعدد بھارتی جنگی طیارے مار گرائے اور اہم عسکری اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اس بحران کے دوران پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھی بھرپور کردار ادا کیا اور عالمی برادری کے سامنے اپنا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا۔ ان کے مطابق جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر ممکن نہیں۔

وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور مذاکرات پر یقین رکھتا ہے، تاہم ملکی خودمختاری یا سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو پوری قومی طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ اتحاد، استحکام اور ترقی کیلئے ایک صفحے پر رہے کیونکہ مارکۂ حق صرف ماضی کی یاد نہیں بلکہ مستقبل کیلئے قومی عزم کی تجدید بھی ہے۔

Tags: آپریشن بنیان المرصوص اسحاق ڈار پاکستان مارکہِ حق مسئلہ کشمیر وزیرِ اعظم شہباز شریف

Post navigation

Previous: ایران-امریکہ کشیدگی، دبئی کی معیشت اور سیاحت کیلئے خطرے کی گھنٹی
Next: بھارت کا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ اسپورٹس مقابلے نہ کھیلنے کا اعلان

UAE's categorical response to Iran No external power needed for self-defense
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

یو اے ای کا ایران کو دوٹوک جواب، اپنے دفاع کے لیے کسی بیرونی طاقت کی ضرورت نہیں

Iran warns Trump administration, American people will now pay the economic price
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی ٹرمپ انتظامیہ کو وارننگ، معاشی قیمت اب امریکی عوام چکائیں گے

Major operation in Africa, US and Nigerian forces kill ISIS leader
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

افریقہ میں بڑا آپریشن، امریکی اور نائجیرین فورسز نے داعش رہنما کو ہلاک کر دیا

یہ بھی پڑہیے

PCB announces squad for ICC Women's T20 World Cup 2026-PCB
  • کھیل

پی سی بی نے آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے اسکواڈکا اعلان کر دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

UAE's categorical response to Iran No external power needed for self-defense
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

یو اے ای کا ایران کو دوٹوک جواب، اپنے دفاع کے لیے کسی بیرونی طاقت کی ضرورت نہیں

Iran warns Trump administration, American people will now pay the economic price
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی ٹرمپ انتظامیہ کو وارننگ، معاشی قیمت اب امریکی عوام چکائیں گے

Major operation in Africa, US and Nigerian forces kill ISIS leader
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

افریقہ میں بڑا آپریشن، امریکی اور نائجیرین فورسز نے داعش رہنما کو ہلاک کر دیا

Prime Minister Shehbaz Sharif's categorical declaration: Pakistan's nuclear program is only for defense and peace
  • Top News
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا دوٹوک اعلان: پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاع اور امن کے لیے ہے

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.