Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

خیبر پختونخوا:اورکزئی میں انٹیلی جنس آپریشن،11 فوجی جوان شہید، 19 دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر

Khyber Pakhtunkhwa Intelligence operation in Orakzai, 11 soldiers martyred, 19 terrorists killed, ISPR

خیبر پختونخوا:اورکزئی میں انٹیلی جنس آپریشن،11 فوجی جوان شہید، 19 دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر

  اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن  کے دوران لیفٹیننٹ کرنل،ایک میجر سمیت 11 فوجی اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ آپریشن گزشتہ شب اس اطلاع پر کیا گیا کہ بھارت کے حمایت یافتہ “فتنہ الخوارج” نامی گروہ کے شدت پسند علاقے میں موجود ہیں۔

فتنہ الخوارج دراصل کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے لیے ریاستی طور پر استعمال ہونے والا نام ہے۔

فوجی ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران ہماری افواج کی مؤثر کارروائی سے 19 بھارتی حمایت یافتہ خوارج واصلِ جہنم کر دیے گئے۔تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں 39 سالہ لیفٹینٹ کرنل جنید طارق جو محاذِ جنگ پر اپنی قیادت کر رہے تھے اور ان کے نائب 33 سالہ میجر طیّب راحت سمیت نو جوان شہید ہوگئے۔

 ترجمان کے مطابق شہادت پانے والے نو بہادر سپاہیوں میں ضلع خیبر کے رہائشی 38 سالہ نائیک صوبیدار اعظم گل، ضلع کرم کے رہائشی 35 سالہ نائیک عادل حسین، ضلع ٹانک کے رہائشی 34 سالہ نائیک گل عامر، ضلع مردان کے رہائشی 31 سالہ لانس نائیک شیر خان، ضلع مانسہرہ کے رہائشی 32 سالہ لانس نائک تالش فراز، ضلع کرم کے رہائشی 32 سالہ لانس نائک ارشد حسین، ضلع مالاکنڈ کے رہائشی 28 سالہ سپاہی طفیل خان، ضلع صوابی کے رہائشی 23 سالہ سپاہی عاقِب علی، اور ضلع ٹانک کے رہائشی 24 سالہ سپاہی محمد زاہد شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے آپریشن کلیننگ جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 ڈان نیوز کے مطابق  پاکستان میں گزشتہ کچھ عرصے سے دہشت گرد حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں جہاں پولیس،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ حملے اس وقت تیز ہوئے جب کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے 2022 میں حکومت کے ساتھ ہونے والا جنگ بندی معاہدہ ختم کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق  پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز اور سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی جانب سے گزشتہ ہفتے جاری کی گئی دو رپورٹس میں گزشتہ ماہ کے دوران ملک میں عسکریت پسندوں کے تشدد کے بارے میں بتایا گیا کہ 2025 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں تقریباً اتنا ہی تشدد دیکھا گیا جتنا کہ 2024 میں دیکھا گیا۔

Post navigation

Previous: برطانیہ میں یہودی برادری پرحملوں کا خوف،عبادت گاہوں اور اسکولوں پر سخت سکیورٹی،رپورٹ
Next: اوپن اے آئی اور اینتھروپک سرمایہ کاروں کے فنڈز سے اے آئی مقدمات نمٹانے پر غور: رپورٹ

Mohsin Naqvi meets US officials, stresses further strengthening counter-terrorism cooperation
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

محسن نقوی کی امریکی حکام سے ملاقات، انسدادِ دہشتگردی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور

Prime Minister Shehbaz Sharif's categorical declaration: Pakistan's nuclear program is only for defense and peace
  • Top News
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا دوٹوک اعلان: پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاع اور امن کے لیے ہے

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

یہ بھی پڑہیے

Mohsin Naqvi meets US officials, stresses further strengthening counter-terrorism cooperation
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

محسن نقوی کی امریکی حکام سے ملاقات، انسدادِ دہشتگردی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور

Prime Minister Shehbaz Sharif's categorical declaration: Pakistan's nuclear program is only for defense and peace
  • Top News
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا دوٹوک اعلان: پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاع اور امن کے لیے ہے

  • کھیل

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Pakistan likely to make two changes in second Test against Bangladesh-PCB
  • کھیل

پاکستان کا بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں دو تبدیلیوں کا امکان

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Prime Minister Shehbaz Sharif's categorical declaration: Pakistan's nuclear program is only for defense and peace
  • Top News
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا دوٹوک اعلان: پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاع اور امن کے لیے ہے

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

Trump's categorical stance China not needed on Iran issue
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے معاملے پر چین کی ضرورت نہیں، ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.