Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

کراچی: کارساز حادثے میں ملزمہ نتاشا پر منشیات استعمال کرنے کا مقدمہ بھی درج

456207079_1197980908298790_1230882430043204027_n-696x522

کراچی: کارساز حادثے میں ملزمہ نتاشا پر منشیات استعمال کرنے کا مقدمہ بھی درج

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں کارساز سروس روڈ ٹریفک حادثے کے کیس میں مرکزی ملزمہ نتاشا دانش پر منشیات استعمال کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کارساز روڈ پر گاڑی سے باپ بیٹی کو کچل کر قتل کرنے والے مرکزی ملزمہ نتاشا دانش پر ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے، انویسٹی گیشن حکام کی جانب سے ملزمہ پر منشیات استعمال کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ سینیئر انویسٹیگیشن افیسر بہادر اباد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں پہلے سے درج دفعات کا ذکر بھی کیا گیا ہے، مقدمہ دفعہ 111 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

قبل ازیں نتاشا کی میڈیکل رپورٹ سامنے آئی تھی، میڈیکل ایگزامینیشن کے لیے خون اور یورین کے سیمپلز لیے گئے تھے، ابتدائی رپورٹ میں ملزمہ کے نشے میں ہونے کا انکشاف ہوا تھا تاہم آج یورین رپورٹ میں واضح طور میتھافیٹامائن آئس نشے کے استعمال کی تصدیق ہوگئی ہے۔

میڈیکل رپورٹ پر ڈائریکٹر لیبارٹریز اینڈ کیمیکل ایگزامنر گورنمنٹ آف سندھ ڈاکٹر سلیم عبدالقدیر کے دستخط موجود ہیں جب کہ اس پر ڈاکٹر تحسین شیخ کے بھی دستخط موجود ہیں، میڈیکل رپورٹ کی بنا پر ملزمہ پر دوسرا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

خیال رہے 20 اگست کو کار حادثے کی مرکزی ملزمہ نتاشا پر مقدمے کا اندراج کیا گیا تھا، مقدمہ قتل بل خطا اور قتل بالسبب کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔

مقدمے کے بعد تفتیشی حکام نے ملزمہ سے ڈرائیونگ لائسنس طلب کیا تھا تاہم نتاشا دانش کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس پیش نہ کرنے پر دفعات تبدیل کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ 19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی، حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا تھا۔

حادثے میں موٹر سائیکل سوار عمران عارف اور اس کی بیٹی آمنہ جاں بحق جب کہ 4 شہری شدید زخمی ہوئے، عینی شاہدین نے بتایا کہ جیپ چلانے والی خاتون اپنے حواس میں نہیں تھی۔

Tags: ٹریفک حادثے کارساز سروس روڈ کراچی مقدمہ درج ملزمہ نتاشا دانش منشیات

Post navigation

Previous: کمالا ہیرس کے اسرائیل کے حق میں بیانات نئے احتجاج کا باعث بننے والے ہیں
Next: اقوام متحدہ کا مشن انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیےبنگلہ دیش جائے گا

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

یہ بھی پڑہیے

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.