Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

جاپانی وزیر اعظم نے آئندہ ماہ عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

featurephoto (14)

جاپانی وزیر اعظم نے آئندہ ماہ عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے آئندہ ماہ عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے.

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ان کے مستعفی ہونے کے ساتھ ان کے غیر مقبول اور معاشی زبوں حالی کے 3 سالہ دور اقتدار کا خاتمہ ہو جائے گا۔

حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) جو کئی دہائیوں سے تقریباً بلاتعطل حکومت کر رہی ہے، پارٹی میں آئندہ ماہ اپنے قائد کے انتخاب کے لیے مقابلہ ہوگا جس کا فاتح شخص ہی وزیر اعظم بنے گا۔

فومیو کشیدا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ پارٹی سربراہ کے لیے بطور امیدار دوبارہ انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے۔

فومیو کشیدا نے ٹوکیو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس (پارٹی) کے صدارتی انتخابات میں لوگوں کو یہ دکھانا ضروری ہے کہ ایل ڈی پی بدل رہی ہے اور پارٹی ایک نئی ایل ڈی پی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے شفاف، کھلے انتخابات اور آزادانہ، بھرپور بحث ضروری ہے، یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی تبدیل ہوگی سب سے واضح پہلا قدم میرا الگ ہونا ہے۔

اکتوبر 2021 سے وزیر اعظم کے عہدے پر موجود 67 سالہ فومیو کشیدا نے جاپانی شہریوں کی آمدنی کو متاثر کرنے والی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور کئی اسکینڈلز کی وجہ سے اپنی اور اپنی پارٹی کی پول ریٹنگ میں تیزی سے کمی دیکھی ہے۔

نومبر میں فومیو کشیدا نے 170 کھرب (اس وقت 100 ارب ڈالرز سے زیادہ) مالیت کے ایک بڑے پیکج کا اعلان کیا اور مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور اپنی وزارت عظمیٰ کو بچانے کی کوشش کی۔

لیکن یہ اقدام بھی دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت والے ملک میں ووٹرز اور ان کی اپنی پارٹی کے اندر ان کی غیر مقبولیت میں کمی کرنے کا باعث بننے میں ناکام رہے۔

Tags: آزادانہ اعلان انتخابات جاپانی وزیر اعظم صحافیوں فومیو کشیدا مستعفی

Post navigation

Previous: پاکستان ویمن والی بال ٹیم کی کھلاڑی نے موسٹ ویلیو ایبل پلیئر کا اعزاز حاصل کرلیا
Next: حکومت کی جانب سے ایشین برانز میڈل جیتنے پر پچاس لاکھ روپے ابھی تک نہیں ملے : جیولین تھرور یاسر سلطان

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

China's economic progress has become a challenge to Western monopolies
  • بلاگ
  • بین الاقوامی
  • چین

چین کی معاشی پیش رفت مغربی اجارہ داری کے لیے چیلنج بن گئی

Iran-US tensions rise, drone attack on Kuwait airport, one killed, 63 injured
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ، کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، ایک ہلاک 63 زخمی

یہ بھی پڑہیے

Israel arrests two players from Palestinian women's football team-X
  • کھیل

اسرائیل نے فلسطینی خواتین فٹبال ٹیم کی دو کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیا

Virat Kohli ruled out of ODI series against Afghanistan-Getty Images
  • کھیل

ویرات کوہلی افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

Pakistan beat Australia to clinch ODI series-PCB
  • کھیل

پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Iran-US tensions rise, drone attack on Kuwait airport, one killed, 63 injured
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ، کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، ایک ہلاک 63 زخمی

New Israeli settlements in the West Bank, strong reaction from Palestinian leadership
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

مغربی کنارے میں نئی اسرائیلی آبادیاں، فلسطینی قیادت کا شدید ردعمل

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.