Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

جماعت اسلامی کا 7 اکتوبر کے بعد نئی مزاحمتی تحریک شروع کرنے کا اعلان

0418131176c777d

جماعت اسلامی کا 7 اکتوبر کے بعد نئی مزاحمتی تحریک شروع کرنے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے بجلی کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف 29 ستمبر کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر کے بعد حق دو تحریک مزاحمتی تحریک بن جائے گی۔

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی نے بجلی کے بلوں اور ناجائز ٹیکس کے خلاف حکومت کو ڈیڈ لائن دیدی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بس بہت ہوگیا، بجلی کے بلوں اور ناجائز ٹیکسز کے خلاف عوام کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے، 29 ستمبر سے 27 اکتوبر تک نئی احتجاجی تحریک کا آغاز کررہے ہیں جب کہ بل ادا کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ عوام سے پوچھ کر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 45 دن پورا ہونے پر نئی تحریک شروع کررہی ہے، 29 ستمبر کو مختلف شہروں میں بڑے بڑے مظاہرے کریں گے،۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی یکم اکتوبر سے 7 اکتوبر تک غزہ و لبنان کے لوگوں کے نام کریں گے، 7 اکتوبر کے بعد نئی مزاحمتی تحریک شروع کریں گے جس میں احتجاجی دھرنا اور ریلیاں نکالیں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 23 سے 27 اکتوبر تک پاکستانی عوام سے رابطہ کرکے ریفرنڈم کریں گے کہ آنے والے بلوں کی ادائیگی کرنی چاہیے یا نہیں۔

’عمران خان پر جو الزامات لگے ہیں اس پر پوری پی ڈی ایم جیل میں ہونی چاہیے‘
انہوں نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے، ان پر جو الزامات لگائے گئے ہیں اس پر تو پوری پی ڈی ایم جیل میں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سمیت کسی کو بھی سیاسی بنیادوں پر قید میں نہیں رکھنا چاہیے بلکہ آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرنا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہمارے پاس ملین مارچ کا آپشن ہے جو لانگ مارچ کی شکل بھی اختیار کر سکتا ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے انہیں آئی پی پیز کو لگام ڈالنا ہوگا۔

Tags: احتجاج امیر جماعت اسلامی بلوں حافظ نعیم الرحمٰن قیمتوں مہنگائی ناجائز ٹیکس

Post navigation

Previous: مشرق وسطیٰ میں جارحیت سے کسی ملک کو فائدہ نہیں پہنچے گا : جی سیون
Next: جسٹس منصور علی شاہ کا جوڈیشل بیک لاگ کو حل کرنے کے لیے اےڈی آر ماڈل کا مطالبہ

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

Ishaq Dar, Kuwaiti Foreign Minister discuss, agree to continue diplomacy
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کی گفتگو، سفارت کاری جاری رکھنے پر اتفاق

یہ بھی پڑہیے

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

China's economic progress has become a challenge to Western monopolies
  • بلاگ
  • بین الاقوامی
  • چین

چین کی معاشی پیش رفت مغربی اجارہ داری کے لیے چیلنج بن گئی

Iran-US tensions rise, drone attack on Kuwait airport, one killed, 63 injured
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ، کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، ایک ہلاک 63 زخمی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Iran-US tensions rise, drone attack on Kuwait airport, one killed, 63 injured
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ، کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، ایک ہلاک 63 زخمی

New Israeli settlements in the West Bank, strong reaction from Palestinian leadership
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

مغربی کنارے میں نئی اسرائیلی آبادیاں، فلسطینی قیادت کا شدید ردعمل

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.