Skip to content
06/09/2025
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • ایشیا
  • کاروبار
  • محاذ
Watch Video
  • Home
  • پاکستان
  • جماعت اسلامی کا غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملین مارچ کا اعلان
  • پاکستان
  • جماعت اسلامی
  • سراج الحق

جماعت اسلامی کا غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملین مارچ کا اعلان

محمد سکندر Posted on 11 months ago 1 min read
65a4628824719

جماعت اسلامی کا غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملین مارچ کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے 7 اکتوبر کو ملک گیر ملین مارچ کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ رواں ہفتہ غزہ یکجہتی منایا جائے گا جس میں مختلف پارٹیوں اور شعبہ زندگی کے لوگوں سے رابطہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کل چترال، 4 اکتوبر کو فیصل آباد میں ملین مارچ ہوگا، وہ تمام طلبہ، ادیبوں سے یہ درخواست کرتے ہیں وہ اس موقع پر یکجہتی کا اظہار کریں اور 7 اکتوبر کو پورا پاکستان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کھڑا ہو تاکہ دنیا کو یہ پیغام جائے کہ ہم بھی زندہ ہیں اور ہمیں بھی انسانیت کا کوئی درد ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ 7 تاریخ کو اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ کیا جائے گا، ہم تمام سیاسی جماعتوں کو اس مارچ میں شرکت کی دعوت دیں گے، 7 اکتوبر کو 12 بجے گھروں سے نکل کر غزہ کیساتھ یکجہتی کرینگے، سفارت کاروں سے بھی اس مارچ کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ اور فلسطین کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو غزہ ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دیں گے، غزہ کے مسلمانوں سےاظہار یکجہتی کریں گے، غزہ میں جو ہورہا ہے ہم خاموش رہ کر تماشہ نہیں دیکھ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملین مارچ کے حوالے سے سفارت کاروں سے بھی بات چیت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین، غزہ، لبنان اور یمن میں بمباری کررہا ہے، اسرائیل نے لبنان میں اپنی فوجیں اتارنا شروع کردی ہیں، گزشتہ سال اسرائیل کا انٹیلی جنس نیٹ ورک تباہ ہوگیا تھا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ غزہ کے چاروں اطراف اسرائیل موجود ہے، اب تک اسرائیل نے 30 ہزار بچوں اور خواتین کو شہید کیا ہے، استقامت کا مظاہرہ کرنے پر فلسطین کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام مسلم ممالک کو فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے تھا۔

About the Author

محمد سکندر

Author

Visit Website View All Posts
Tags: اظہار یکجہتی امیر جماعت اسلامی پریس کانفرنس حافظ نعیم الرحمٰن ملین مارچ

Post navigation

Previous: اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، حزب اللہ
Next: اسرائیل کا شامی دارالحکومت دمشق پر بھی فضائی حملہ

Related Stories

افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ خطے کے امن کے لیے خطرہ: پاکستان
1 min read
  • South Asia
  • Top News
  • افغانستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • دہثت گردی

افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ خطے کے امن کے لیے خطرہ: پاکستان

معصومہ زہرہ Posted on 60 minutes ago
بائیکاٹ کی سیاست
1 min read
  • آج کے کالمز
  • پاکستان
  • تحریک انصاف
  • سياسي
  • سیاست نیوز
  • عمران خان
  • کالمز

بائیکاٹ کی سیاست

معصومہ زہرہ Posted on 21 hours ago
Pakistan Sends Aid for Afghanistan Earthquake
1 min read
  • Ticker
  • افغانستان
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • خیبر پختونخوا

زلزلہ متاثرین کے لی پاکستان سے١٠٥ٹن امداد طورخم کے راستے افغانستان روانہ

ویب ڈیسک Posted on 2 days ago

You may have missed

افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ خطے کے امن کے لیے خطرہ: پاکستان
  • South Asia
  • Top News
  • افغانستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • دہثت گردی

افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ خطے کے امن کے لیے خطرہ: پاکستان

معصومہ زہرہ Posted on 60 minutes ago
اسرائیل کا غزہ پر کنٹرول، حماس کی نئی پیشکش اور امریکہ کا انتباہ
  • Top News
  • اسرائیل
  • اسرائیل حماس جنگ
  • امریکہ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • فلسطین
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کا غزہ پر کنٹرول، حماس کی نئی پیشکش اور امریکہ کا انتباہ

معصومہ زہرہ Posted on 21 hours ago
بائیکاٹ کی سیاست
  • آج کے کالمز
  • پاکستان
  • تحریک انصاف
  • سياسي
  • سیاست نیوز
  • عمران خان
  • کالمز

بائیکاٹ کی سیاست

معصومہ زہرہ Posted on 21 hours ago
  • Ticker

یوکرین میں روسی جنگ کے خاتمے کے لیے امن معاہدہ عملی طور پر ناممکن ہے: روسی صدر پیوٹن

معصومہ زہرہ Posted on 23 hours ago

Calendar

September 2025
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« Aug    

Top News

افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ خطے کے امن کے لیے خطرہ: پاکستان
  • South Asia
  • Top News
  • افغانستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • دہثت گردی

افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ خطے کے امن کے لیے خطرہ: پاکستان

معصومہ زہرہ Posted on 60 minutes ago
اسرائیل کا غزہ پر کنٹرول، حماس کی نئی پیشکش اور امریکہ کا انتباہ
  • Top News
  • اسرائیل
  • اسرائیل حماس جنگ
  • امریکہ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • فلسطین
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کا غزہ پر کنٹرول، حماس کی نئی پیشکش اور امریکہ کا انتباہ

معصومہ زہرہ Posted on 21 hours ago
دکھاوا نہیں سادگی کا فلسفہ دینے والے جورجیو ارمانی 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
  • Movies
  • Top News
  • انٹرنیمنٹ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی

دکھاوا نہیں سادگی کا فلسفہ دینے والے جورجیو ارمانی 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

معصومہ زہرہ Posted on 1 day ago
WhatsApp Image 2025-09-04 at 4.03.14 AM
1 min read
  • Politics
  • Top News
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی

روس-یوکرین تنازع: ٹرمپ، یوکرین کا ردعمل اور پیوٹن کا جنگ کو مذاکرات یا طاقت سے ختم کرنے کا انتباہ

معصومہ زہرہ Posted on 2 days ago
چناب اور راوی میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ، جنوبی و وسطی پنجاب میں صورت حال مزید بگڑنے کا خدشہ
  • Editor's Pick
  • Top News
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پنجاب
  • تازہ ترین

چناب اور راوی میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ، جنوبی و وسطی پنجاب میں صورت حال مزید بگڑنے کا خدشہ

معصومہ زہرہ Posted on 2 days ago
popular tags
  • اردو انٹرنیشنل
  • اردو کھیل
  • کھیل
  • کھیل کی اردو خبر
  • پاکستان

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Asia Pacific Politics Top News آج کے کالمز اسرائیل اسرائیل ایران جنگ اسرائیل حماس جنگ افغانستان الیکشن 2024 امریکہ انوار الحق کاکڑ انٹرنیمنٹ انڈیا اہم خبریں ایران بلاول بھٹو زرداری بنگلہ دیش بین الاقوامی تازہ ترین تحریک انصاف جماعت اسلامی جمعیت علمائے اسلام حزب اللہ دلچسپ و عجیب دہثت گردی سائنس اور ٹیکنالوجی سراج الحق سعودی عرب سپریم کورٹ عمران خان فلسطین فٹ بال لبنان مشرق وسطیٰ معیشت مولانا فضل الرحمن نوازشریف پاکستان پاکستان مسلم لیگ پیپلز پارٹی چین کاروبار کالمز کرکٹ کھیل
  • Conflict
  • main
  • انڈیا
  • ایشیا
  • پاکستان
  • جنتا کی آواز
  • سیاست
  • کاروبار
  • کالم کار
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.