Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

مجھے قتل کیا گیا تو ایران تباہ ہوجائے گا، ٹرمپ نے تہران پردباؤ بڑھانے کی یادداشت پر دستخط کردیے

-1x-1 (1)

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی مہم دوبارہ شروع کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تو اسے تباہ کر دیا جائے گا۔

امریکی خبر رساں ادارے ’اسکائی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات سے چند لمحے قبل ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف کریک ڈاؤن اور تیل کی برآمدات کو محدود کرنے کے لیے ایک یادداشت پر دستخط کیے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کے بارے میں’سخت’ ہدایات پر بھی دستخط کیے ہیں کیونکہ تہران جوہری ہتھیار تیار کرنے کے ’بہت قریب‘ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ تہران میں اپنے ہم منصب کے ساتھ بات چیت کریں گے، لیکن انہوں نے اپنے مشیروں کے لیے ہدایات چھوڑی ہیں کہ اگر ایران نے انہیں قتل کیا تو امریکی دشمن کو تباہ کردیا جائے۔

امریکی محکمہ انصاف نے نومبر میں اعلان کیا تھا کہ صدارتی انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کی ایرانی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔

محکمہ خارجہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ایرانی حکام نے 51 سالہ فرہاد شاکری کو ہدایت کی تھی کہ وہ صدر ٹرمپ کی نگرانی اور بالآخر انہیں قتل کرنے پر توجہ مرکوز کریں، شاکری اب بھی ایران میں مفرور ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ’زیادہ سے زیادہ دباؤ‘ ڈالنے کی اپنی مہم بحال کر دی ہے جس میں ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے اس کی تیل کی برآمدات کو صفر تک لے جانے کی کوششیں بھی شامل ہیں۔

میمو پر دستخط کرتے ہوئے ٹرمپ نے اسے بہت مشکل قرار دیا اور کہا کہ وہ اس بات پر پریشان ہیں کہ آیا یہ قدم اٹھایا جائے یا نہیں، انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے تیار ہیں اور انہوں نے ایرانی ہم منصب سے بات چیت پر آمادگی کا اظہار کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ’ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا’، یہ پوچھے جانے پر کہ تہران ہتھیاروں کے کتنے قریب ہے، ٹرمپ نے کہا کہ ’وہ بہت قریب ہیں‘۔

ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن پر الزام عائد کیا کہ وہ تیل کی برآمد پر پابندیوں کو سختی سے نافذ کرنے میں ناکام رہے، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے پروگرام اور مشرق وسطیٰ میں مسلح ملیشیاؤں کی مالی اعانت کے لیے تیل فروخت کرنے کی اجازت دے کر اس کی حوصلہ افزائی کی ۔

ایران ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کسی سازش میں ملوث نہیں
ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے سے چند روز قبل ایرانی صدر نے ایک بار پھر واضح الفاظ میں تردید کی تھی کہ کہ ان کا ملک گزشتہ سال الیکشن مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کسی سازش میں ملوث نہیں ہے۔

مسعود پزشکیان نے تہران میں این بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی ایسا کرنے کوشش نہیں کی اور ہم کبھی کریں گے بھی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ الزامات کہ ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کی، یہ ’غیر ملکیوں کی اسکیموں‘ کا حصہ اور ایران و فوبیا ہے، ان کا اشارہ اسرائیل اور دیگر ممالک کی جانب تھا۔

Tags: اسکائی نیوز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران بینجمن نیتن یاہو تیل کی برآمدات جوہری پروگرام دباؤ ڈالنے کی مہم

Post navigation

Previous: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پنجاب میں 30 سال بعد ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد کرانے کا فیصلہ
Next: ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش، ایران کا عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

یہ بھی پڑہیے

FIFA World Cup: Iran and New Zealand draw 2-2 in thrilling clash-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ: ایران اور نیوزی لینڈ کا سنسنی خیز مقابلہ 2-2 گول سے برابر

FIFA World Cup: Cape Verde, a team considered weak, surprised Spain-Getty Images
  • کھیل

فیفاورلڈ کپ : کمزور سمجھی جانے والی ٹیم کیپ ورڈی نے اسپین کو حیران کر دیا

PCB announces new central contract track system-PCB
  • کھیل

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کے نئے ٹریک سسٹم کا اعلان کر دیا

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.