FIFA World Cup: Cape Verde, a team considered weak, surprised Spain-Getty Images
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں سابق عالمی چیمپئن اسپین کو پہلی مرتبہ میگا ایونٹ میں شریک ہونے والی کیپ ورڈی کے خلاف سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، اور دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 0-0 سے برابر رہا۔
اٹلانٹا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں اسپین نے کھیل پر بھرپور کنٹرول برقرار رکھتے ہوئے متعدد اٹیک کیے، تاہم کیپ ورڈی کے منظم دفاع اور گول کیپر وزینا کی شاندار کارکردگی کے باعث کوئی بھی کوشش کامیاب نہ ہو سکی۔
وزینا نے سات اہم شاٹس روک کر اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا اس نتیجے کے بعد کیپ ورڈی نے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، جبکہ اسپین کو آئندہ میچز میں اپنی فِنشنگ بہتر بنانے کی ضرورت ہوگی۔




