FIFA World Cup: Iran and New Zealand draw 2-2 in thrilling clash-Getty Images
فیفا ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں کھیلے گئے دلچسپ مقابلوں میں ایران اور نیوزی لینڈ کے درمیان سنسنی خیز میچ 2-2 گول سے برابر رہا، جبکہ مصر اور بیلجئم کے ساتھ ساتھ سعودی عرب اور یوراگوئے کے درمیان ہونے والے مقابلے بھی ڈرا پر ختم ہوئے۔
ایران اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ایران کی جانب سے رامین اور محمد محبی نے ایک، ایک گول اسکور کیا، جبکہ نیوزی لینڈ کے لیے جسٹ نے دونوں گول کرکے اپنی ٹیم کو شکست سے بچا لیا۔
مقررہ وقت کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے دو، دو گول رہے اور میچ برابر ختم ہوا۔
گروپ کے ایک اور اہم مقابلے میں مصر اور بیلجئم نے ایک، ایک گول کرکے پوائنٹس تقسیم کر لیے دونوں ٹیموں نے فتح کے لیے بھرپور کوشش کی تاہم کوئی بھی ٹیم فیصلہ کن برتری حاصل نہ کر سکی۔
دوسری جانب سعودی عرب اور یوراگوئے کے درمیان ہونے والا میچ بھی انتہائی سخت مقابلے کے بعد ایک، ایک گول سے برابر رہا دونوں ٹیموں نے دفاعی اور جارحانہ کھیل کا متوازن مظاہرہ کیا، تاہم کسی بھی ٹیم کو کامیابی کے لیے درکار دوسرا گول نہ مل سکا۔




