Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

وزیر داخلہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

Ge-84y_XMAAmjUX

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی ہم منصب سے ریاض میں ملاقات کی، اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے ریاض میں سعودی عرب کے وزارت داخلہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات کی۔

سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ناصر الداؤد, وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر خالد الباطل، پبلک سیکیورٹی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی، ڈرگ کنٹرول کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد القرنی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

پاکستانی وفد میں سعودی عرب میں تعینات سفیر احمد فاروق، ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفیٰ جمال قاضی اور وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری رفعت مختار راجہ شامل تھے۔

شہزادہ عبد العزیز بن سعود نے اپنے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی اور وفد کے دیگر ارکان کا خیر مقدم کیا، ملاقات میں انسداد منشیات کے حوالے سے تعاون بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور یہاں سے ہر پاکستانی کا مذہبی عقیدت و احترام کا رشتہ ہے جب کہ ہم سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی بے پایاں سپورٹ پر دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Tags: ریاض سعودی ہم منصب محسن نقوی ملاقات وفاقی وزیر داخلہ

Post navigation

Previous: نائجیریا کے ایڈیمولا لک مان نے افریقی فٹ بالر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا
Next: خرم خان، آئرن مین چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

یہ بھی پڑہیے

FIFA Rankings: Argentina becomes world' number one team again, Pakistan also improves-Getty Images
  • کھیل

فیفا رینکنگ: ارجنٹینا دوبارہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی، پاکستان کی بھی ترقی

FIFA World Cup 2026 begins with a triumphant start, with hosts Mexico defeating South Africa 0-2-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز، میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دیدی

Bangladesh wins first ODI series against Australia after 21 years of wait-BCB
  • کھیل

21 سالہ انتظار ختم، بنگلہ دیش نے پہلی بار آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز جیت لی

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Taliban commander sentenced to 42 years in prison for kidnapping American journalist
  • Afghanistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکی صحافی کے اغوا کیس میں طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا

Missile attack near Oman coast, 3 Indian personnel missing, India summons US diplomat
  • Top News
  • امریکہ
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عمان کے ساحل کے قریب میزائل حملہ، 3 بھارتی اہلکار لاپتا ، بھارت نے امریکی سفارتکار طلب کر لیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.