Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

گھوٹکی: مقتول صحافی طفیل رند کی آٹھ سالہ بھتیجی صدمے سے دم توڑ گئی

1 minute read
Ghotki Eight-year-old niece of slain journalist Tufail Rind dies of severe shock

گھوٹکی: مقتول صحافی طفیل رند کی آٹھ سالہ بھتیجی صدمے سے دم توڑ گئی

سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو میں مقامی صحافی طفیل رند کو بدھ کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے اُس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا جب وہ اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق حملہ جیروار روڈ پر ماسو واہ کے قریب پیش آیا۔ موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے طفیل رند کی گاڑی پر اندھا دھند گولیاں برسائیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہطفیل رند موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے لاش کو ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کیا جہاں ضابطے کی کارروائی کی گئی۔

 سانحے کے بعد ایک اور سانحہ

قتل کی خبر سن کر طفیل رند کی آٹھ سالہ بھانجی شدید صدمے سے بے ہوش ہو گئی۔اسے میرپور ماتھیلو اسپتال پہنچایا گیا لیکن حالت تشویشناک ہونے کے باعث سکھر ریفر کر دیا گیا، جہاں پہنچنے سے قبل ہی وہ دم توڑ گئی۔اہل خانہ کے مطابق یہ سانحہ خاندان کے غم میں مزید اضافہ کر گیا۔

 پولیس کی کارروائی

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی گھوٹکی انور کھتران جائے وقوعہ پر پہنچے، جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور مقتول کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے انہیں انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

ایس ایس پی کھتران نے کہا ہے کہ قتل کے محرکات کے کئی پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور جلد تمام ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقتول صحافی کا اپنی ہی برادری کے افراد کے ساتھ گزشتہ چار برس سے زمین اور باہمی جھگڑے پر تنازعہ چل رہا تھا۔ اس تنازعے میں پہلے بھی دو افراد قتل ہو چکے تھے۔

ایس ایس پی نے بتایا ہے کہ رند نے چند ماہ پہلے اپنے گھر پر فائرنگ کے واقعے کی شکایت درج کرائی تھی۔ اس وقت بھی ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا اور طفیل رند نے پولیس کے اقدامات کو سراہا تھا۔ایس ایس پی گھوٹکی نے تصدیق کی کہ دو ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ مزید افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 حکومتی ردِعمل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے فوری رپورٹ طلب کی۔انہوں نے کہا ہے کہ صحافیوں پر حملے دراصل آزادیٔ صحافت پر حملے ہیں،جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔وزیراعلیٰ نے پولیس کو غیرجانبدارانہ تفتیش کی ہدایت دی اور متاثرہ خاندان سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ انصاف فراہم کیا جائے گا۔

 جنازہ اور عوامی ردِعمل

طفیل رند کو گھوٹکی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ان کی نمازِ جنازہ میں شہریوں، صحافیوں، سیاسی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مقامی افراد کے مطابق طفیل رند ایک نڈر اور سچ بولنے والے صحافی تھے جو ہمیشہ مظلوم اور محروم طبقے کے مسائل اجاگر کرتے تھے۔

صحافی تنظیموں اور سیاسی رہنماؤں کی مذمت

  • سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے، سندھ حکومت مقتول کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔”

  • ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما طحہ احمد خان نے کہا طفیل رند کا بہیمانہ قتل آزادیٔ اظہار پر حملہ ہے، ہم صحافی برادری اور مقتول کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔

  • سکھر کے میئر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ صحافیوں پر حملے آزادیٔ رائے کو دبانے کی کوشش ہیں اور ناقابلِ برداشت ہیں۔”

 صحافی برادری کا احتجاج

قتل کے بعد صوبے بھر میں صحافی برادری نے احتجاج کیا۔گھوٹکی، میرپور ماتھیلو، کراچی، حیدرآباد اور دیگر شہروں میں مظاہرے اور دھرنے دیے گئے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) اور مقامی پریس کلبز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اور آواز خاموش کر دی گئی  سچ بولنے کی سزا دی گئی۔انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ مقتول کے خاندان کو مالی و قانونی مدد فراہم کی جائے اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے واضح سکیورٹی پالیسی بنائی جائے۔

سینئر صحافی مظہر عباس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں صحافیوں کے قتل کے واقعات پھر بڑھنے لگے ہیں۔ امتیاز میر کے قتل کے بعد صرف دو ہفتوں میں طفیل رند کا قتل ہوگیا ہے۔ یہ صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔انہوں نے بتایا کہ مقتول کے مبینہ قاتل نے اپنے اعترافی بیان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

 پس منظر

  • پاکستان پریس فاؤنڈیشن کے مطابق 2025 میں ملک میں صحافیوں کے لیے اظہارِ رائے کی آزادی مزید محدود ہوئی ہے۔

  • رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز (RSF) نے پاکستان کو صحافیوں کے لیے دنیا کے مہلک ترین ممالک میں شمار کیا ہے۔

  • کامن ویلتھ ہیومن رائٹس انیشی ایٹو (CHRI) کے مطابق 2006 سے 2023 کے دوران پاکستان میں 87 صحافی قتل ہوئے جن میں سے صرف دو مقدمات حل ہوئے۔

گھوٹکی ماضی میں بھی صحافیوں کے لیے خطرناک ثابت ہوا ہے

  • اگست 2024 میں نامعلوم افراد نے گھوٹکی کے صحافی محمد بچل گھنیو کو قتل کر دیا۔

  • مئی 2024 میں گھوٹکی کے ہی صحافی نصراللہ گدانی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔

طفیل رند کا قتل نہ صرف صحافی برادری بلکہ سماجی اور انسانی حقوق کے حلقوں کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔یہ واقعہ پاکستان میں صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے جاری سنگین خطرات کو ایک بار پھر نمایاں کرتا ہے۔صحافی تنظیمیں مطالبہ کر رہی ہیں کہ حکومت اس قتل کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تفتیش کرے، ملزمان کو قرارِ واقعی سزا دلائے اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کے لیے جامع پالیسی مرتب کرے تاکہ مزید جانیں ضائع نہ ہوں۔

Post navigation

Previous: خشک موسم نے بھارت کی چائے کی برآمدات اور عالمی سپلائی کو خطرے میں ڈال دیا
Next: ایشین کپ کوالیفائر: افغانستان کی فٹ بال ٹیم آج رات اسلام آباد پہنچے گی

Labor Day A big message from the leadership—Protection of workers' rights is the guarantee of national development
  • Top News
  • پاکستان

یومِ مزدور: قیادت کا بڑا پیغام—محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہی قومی ترقی کی ضمانت قرار

Hangor-class submarine joins fleet, significantly increasing Pakistan Navy's strength
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ہنگور کلاس آبدوز بیڑے میں شامل، پاک بحریہ کی طاقت میں نمایاں اضافہ

New twist on Hormuz crisis, US diplomatic campaign, Iran's strong response
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ہرمز بحران پر نیا موڑ، امریکا کی سفارتی مہم، ایران کا سخت ردعمل

یہ بھی پڑہیے

Palestinian football chief strongly criticizes Israeli official at FIFA meeting-FIFA
  • کھیل

فلسطینی فٹ بال سربراہ کی فیفا اجلاس میں اسرائیلی اہلکار پر سخت تنقید

Hyderabad qualified for the final after defeating Islamabad United by 2 runs in a thrilling encounter.-PSL
  • Top News

حیدرآباد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Labor Day A big message from the leadership—Protection of workers' rights is the guarantee of national development
  • Top News
  • پاکستان

یومِ مزدور: قیادت کا بڑا پیغام—محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہی قومی ترقی کی ضمانت قرار

Preparing for a decisive strike on Iran Trump briefed on secret military plans, tensions in the region intensify
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر فیصلہ کن وار کی تیاری؟ ٹرمپ کو خفیہ فوجی منصوبوں پر بریفنگ، خطے میں کشیدگی تیز

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Hyderabad qualified for the final after defeating Islamabad United by 2 runs in a thrilling encounter.-PSL
  • Top News

حیدرآباد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Labor Day A big message from the leadership—Protection of workers' rights is the guarantee of national development
  • Top News
  • پاکستان

یومِ مزدور: قیادت کا بڑا پیغام—محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہی قومی ترقی کی ضمانت قرار

Preparing for a decisive strike on Iran Trump briefed on secret military plans, tensions in the region intensify
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر فیصلہ کن وار کی تیاری؟ ٹرمپ کو خفیہ فوجی منصوبوں پر بریفنگ، خطے میں کشیدگی تیز

Challenge to Trump on war powers, legal deadline escalates crisis
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کو جنگی اختیارات پر چیلنج، قانونی ڈیڈ لائن نے بحران بڑھا دیا

Hangor-class submarine joins fleet, significantly increasing Pakistan Navy's strength
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ہنگور کلاس آبدوز بیڑے میں شامل، پاک بحریہ کی طاقت میں نمایاں اضافہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.