Thursday, January 23, 2025
Homeکھیلفٹ بالانگلینڈ ٹیم کو نیشنز لیگ گیمز سے پہلے بڑا دھچکا منیجر سمیت...

انگلینڈ ٹیم کو نیشنز لیگ گیمز سے پہلے بڑا دھچکا منیجر سمیت تین اہم کھلاڑی ٹیم سے دستبردار

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق فل فوڈن، کول پامر، اور اولی واٹکنز اپنے آنے والے نیشنز لیگ گیمز کے لیے انگلینڈ کی ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔

فل فوڈن جو مانچسٹر سٹی کے لیے کھیلتے ہیں اور حال ہی میں پی ایف اے پلیئر آف دی ایئر نامزد ہوئے تھے، انھیں انگلینڈ کی ٹیم میں شامل ہونا تھا لیکن وہ بیمار ہونے کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہوئے۔

Foden out of England squad
Foden out of England squad
Photo-Getty Images

اس کے علاوہ چیلسی سے کول پامر اور آسٹن ولا سے اولی واٹکنز نے اسکواڈ میں شمولیت اختیار کی لیکن صحت کے مسائلکی وجہ سے انہیں بھی تیم سے باہر ہونا پڑا ۔

انگلینڈ 7 ستمبر کو آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں اور پھر 10 ستمبر کو فن لینڈ کے خلاف ویمبلے میں کھیلے گا۔ یاد رہے جولائی میں یورو 2024 کے فائنل میں اسپین سے ہارنے کے بعد یہ ان کے پہلے میچ ہوں گے۔

اس نقصان کے بعد، انگلینڈ کے منیجر گیرتھ ساؤتھ گیٹ نے انگلینڈ کے مینیجر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، اورلی کارسلے، جو کہ انڈر 21 کے مینیجر تھے، کو انگلینڈ کے عبوری (عارضی) مینیجر کے طور پر مقرر کیا گیا۔

Gareth Southgate has resigned as England manager
Gareth Southgate has resigned as England manager
Photo-Reuters

آنے والے میچوں کے لیے، کارسلے نے کچھ نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں‌شامل کیا ہے، جن میں اینجل گومز،ٹینو لیورامینٹو، مورگن گِبز-وائٹ اور نونی میڈوکے شامل ہیں۔ یہ کھلاڑی اس سے قبل کارسلے کے ماتحت کھیل چکے ہیں جب کارسلے انڈر 21 ٹیم کی قیادت کرتے تھے۔

مزید برآں، مانچسٹر سٹی سےجیک گریش اور مانچسٹر یونائیٹڈ سے ہیری میگوئیر کو اسکواڈ میں واپس بلا لیا گیا ہے۔ گریش کو پہلے یورو 2024 کے اسکواڈ سے باہر رکھا گیا تھا لیکن اب وہ ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔

Latest articles

آئی سی سی پراسیکیوٹر نے دو اہم طالبان رہنماؤں کی گرفتاری کی استدعا کردی

بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے...

قذافی اسٹیڈیم کی نئی جھلک سامنے آ گئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں ایک شاندار تبدیلی آئی ہے...

کراچی اسٹیڈیم میں انکلوژر شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش...

خوشدل شاہ کو پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کرنے کا امکان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ آئندہ ماہ...

More like this