فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں ناروے کے ہاتھوں 2-1 سے شکست کے بعد برازیل ایونٹ سے باہر ہوگیا، جس کے بعد اسٹار فارورڈ نیمار نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
نیو جرسی میں کھیلے گئے میچ میں ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ نے دو گول اسکور کیے، جبکہ برازیل کی جانب سے واحد گول نیمار نے پنالٹی پر کیا۔
میچ کے بعد جذباتی گفتگو میں 34 سالہ نیمار نے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری کوشش کی، مگر اب ان کا بین الاقوامی سفر اختتام کو پہنچ چکا ہے۔
نیمار نے 2010 میں برازیل کے لیے ڈیبیو کیا تھا اور 80 بین الاقوامی گولز کے ساتھ قومی ٹیم کے تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کے طور پر اپنے کیریئر کا اختتام کیا۔
