Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • South Asia
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

پنجاب سے سیلاب 500ارب کا نقصان: زرعی رقبہ زیرِ آب،ہزاروں مکانات،اسکول و بنیادی ڈھانچہ تباہ

Devastating floods in Punjab Agricultural areas submerged, thousands of houses, schools and infrastructure destroyed, billions in losses-2

پنجاب میں تباہ کن سیلاب: زرعی رقبہ زیرِ آب،ہزاروں مکانات،اسکول و بنیادی ڈھانچہ تباہ،اربوں کا نقصان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حالیہ سیلاب نے پنجاب کو بدترین نقصان پہنچایا ہے جس سے صوبے کی معیشت اور زرعی شعبہ شدید متاثر ہوا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ صرف پنجاب کو کم از کم 500 ارب روپے کے نقصانات برداشت کرنا پڑے ہیں۔ ان کے مطابق 45 لاکھ افراد متاثر، 4.3 ملین ایکڑ زرعی رقبہ زیرِ آب اور ہزاروں مکانات، اسکول و بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکے ہیں۔

بیرونی امداد پر انحصار ترک کرنا ہوگا،احسن اقبال 

احسن اقبال نے خبردار کیا کہ پاکستان کو اب بیرونی امداد پر انحصار ترک کر کے خود انحصاری کی پالیسی اپنانا ہوگی، ورنہ ہر سال یہ تباہی معمول بن سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کی پیشگوئی کی ہے جس سے بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

لاہور میں زرعی ماہر جاوید سلیم قریشی اور سیکریٹری جنرل آئی ای پی انجنیئر امیر ضمیر خان سے ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے ایک بار پھر زراعت اور معیشت کو پیچھے دھکیل دیا ہے، لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں، ان نقصانات سے سیکھنا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ کسانوں کی بحالی کے لیے چاروں صوبوں کے زرعی ماہرین اور وزرا کو بلا لیا گیا ہے تاکہ مشاورت سے نقصانات کا مداوا کیا جا سکے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2022 میں وعدوں کے باوجود دنیا نے امداد نہیں دی، اس بار پاکستان دوسروں پر انحصار نہیں کرے گا بلکہ خود انحصاری کو ترجیح دے گا۔

ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف آپریشن قرار

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے علی پور، مظفرگڑھ میں جاری ریلیف آپریشن کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا اور بے مثال آپریشن قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو، انخلا اور امدادی سرگرمیوں کا ایسا دائرہ کار پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ مریم نواز ذاتی طور پر ریلیف کیمپس اور متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں اور کہا کہ حکومت ہر حال میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو ادارے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، طبی کیمپس قائم کرنے اور خوراک کی فراہمی میں مصروف ہیں۔ تاہم متاثرہ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ خوراک اور ادویات کی بروقت رسائی اب بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔

  ریلیف کمشنر پنجاب کی تشویشناک بریفنگ

ریلیف کمشنر پنجاب نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ اب تک صوبے کے 4,700 دیہات ڈوب چکے ہیں، 104 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ ہزاروں مکانات، اسکول اور بنیادی ڈھانچہ بھی تباہ ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ محض وقتی بحران نہیں بلکہ زرعی معیشت پر طویل مدتی اثرات ڈال سکتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے زور دیا کہ ریلیف کے ساتھ ساتھ پالیسی کی بحالی اور کاشتکاروں کے لیے جامع حکمتِ عملی تیار کرنا ناگزیر ہے۔

ماہرین کی وارننگ اور مستقبل کا لائحہ عمل

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو جنوبی پنجاب کے مزید علاقے بھی زیرِ آب آ سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بھی ندی نالوں میں طغیانی اور مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔وفاقی حکومت نے متاثرین کو نقد امداد دینے، فلڈ ریلیف اور بحالی کا پیکیج  تشکیل دینے کا عندیہ دیا ہے، جبکہ بین الاقوامی ادارے جیسے ورلڈ بینک، ورلڈ فوڈ پروگرام اور ایشیائی ترقیاتی بینک نقصانات کا جائزہ لینے اور امداد کی تیاری کر رہے ہیں۔

Tags: احسن اقبال پنجاب تباہ کاریاں ریسکیو آپریشن سیلاب مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب

Post navigation

Previous: فلسطین تنازع پر اقوامِ متحدہ کی قرارداد، 142 ممالک کی دو ریاستی حل کی حمایت
Next:  مسلم دنیا کو اب الفاظ نہیں،عملی اقدامات کرنے ہوں گے،اسحاق ڈارکا دوٹوک پیغام

Saad Edhi, who was involved in a humanitarian mission, returns, Turkey arranges special flights
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

انسانی مشن میں شامل سعد ایدھی کی واپسی، ترکیہ کی خصوصی پروازوں کا انتظام

Intelligence operations intensified in KP, wanted terrorist Jan Mir alias Toor Saqib killed
  • Top News
  • پاکستان

کے پی میں انٹیلی جنس آپریشنز تیز، مطلوب دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب مارا گیا

Trump's new warning to Iran, action will be taken if it does not get the right response
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کی ایران کو نئی وارننگ، صحیح جواب نہ ملا تو کارروائی ہوگی

یہ بھی پڑہیے

Saad Edhi, who was involved in a humanitarian mission, returns, Turkey arranges special flights
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

انسانی مشن میں شامل سعد ایدھی کی واپسی، ترکیہ کی خصوصی پروازوں کا انتظام

Intelligence operations intensified in KP, wanted terrorist Jan Mir alias Toor Saqib killed
  • Top News
  • پاکستان

کے پی میں انٹیلی جنس آپریشنز تیز، مطلوب دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب مارا گیا

Trump's new warning to Iran, action will be taken if it does not get the right response
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کی ایران کو نئی وارننگ، صحیح جواب نہ ملا تو کارروائی ہوگی

Zakia Ahmed, an Afghan woman who moved to Australia, made history by climbing Mount Everest.-X
  • کھیل

آسٹریلیا منتقل ہونے والی افغان خاتون ذکیہ احمد نے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر کے تاریخ رقم کردی

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Saad Edhi, who was involved in a humanitarian mission, returns, Turkey arranges special flights
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

انسانی مشن میں شامل سعد ایدھی کی واپسی، ترکیہ کی خصوصی پروازوں کا انتظام

Intelligence operations intensified in KP, wanted terrorist Jan Mir alias Toor Saqib killed
  • Top News
  • پاکستان

کے پی میں انٹیلی جنس آپریشنز تیز، مطلوب دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب مارا گیا

Trump's new warning to Iran, action will be taken if it does not get the right response
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کی ایران کو نئی وارننگ، صحیح جواب نہ ملا تو کارروائی ہوگی

Modi's visit to Netherlands Questions on press freedom and minorities spark diplomatic debate
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی

نیدرلینڈز میں مودی دورہ: پریس فریڈم اور اقلیتوں پر سوالات نے سفارتی بحث چھیڑ دی

Important developments in Beijing China and Russia sign several agreements hd images
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں اہم پیش رفت: چین اور روس کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.