Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

ڈگری جعلی ثابت: ڈائریکٹر جنرل نادرا ذوالفقار احمد برطرف

yhwq-1280x720

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جعلی ڈگری رکھنے پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ذوالفقار احمد کو برطرف کردیا۔

چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے ڈی جی ذوالفقار احمد کی برطرفی کا حکم جاری کیا۔

برطرفی کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ذوالفقار احمد نے اپنی ابتدائی تقرری کے وقت اپنی تعلیم جارج میسن یونیورسٹی، فیئرفیکس، ورجینیا، امریکا سے ایم بی اے اور ویسٹ ووڈ کالج، ورجینیا، امریکا سے بی بی اے کے طور پر ظاہر کی تھی۔

نادرا کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات میں ذوالفقار احمد کی اسناد میں سنگین تضادات کا انکشاف ہوا، تاہم 2018 میں وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے عبوری برابری کا لیٹر حاصل کرنے میں کامیاب رہے، لیکن بعد میں انکشاف ہوا کہ انہوں نے دھوکا دہی، غلط بیانی کرکے یہ لیٹر حاصل کیا تھا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ویسٹ ووڈ کالج سے ان کی بی بی اے کی ڈگری صریحاً جعلسازی ثابت ہوئی، 1987 کی تاریخ کی یہ ڈگری مکمل طور پر ناممکن ہے کیونکہ یہ ادارہ 1997 تک سرکاری طور پر ڈینور انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے نام سے جانا جاتا تھا، جب اسے آلٹا گروپ نے حاصل کیا اور اس کا نام تبدیل کرکے ویسٹ ووڈ کالج رکھ دیا گیا۔

اپنے پہلے آپریشن کے وقت، ڈینور انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بنیادی طور پر تکنیکی شعبوں میں ڈپلومہ کرواتا تھا، جس سے اس بات کا امکان ختم ہوجاتا ہے کہ اس کا نام تبدیل کرنے سے ایک دہائی قبل ہی اس کے نئے نام کے تحت بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلر کی ڈگری دی گئی ہو۔

ذوالفقار احمد کے تعلیمی ٹرانسکرپٹ میں مزید تضادات پائے گئے، جہاں کیلکولیٹڈ جی پی اے حتمی گریڈز سے مطابقت نہیں رکھتا تھا، اس سے اضافی من گھڑت باتیں سامنے آئیں۔

حکم نامے میں ذوالفقار احمد کی آئینی درخواست کا بھی حوالہ دیا گیا جس میں انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں انضباطی کارروائی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ مساوی سرٹیفکیٹ واپس لینے کو چیلنج کیا گیا تھا، تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے نادرا کی تفتیش کو درست قرار دیتے ہوئے یہ درخواست مسترد کردی تھی۔

ذوالفقار احمد کی برطرفی کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ’اصل کیس فائل کا مطالعہ کرنے اور اس سے متعلق تمام پہلوؤں اور مواد پر غور کرنے کے بعد، تمام ریکارڈ کو دیکھنے کے بعد، میری بطور چیئرمین نادرا، رائے یہ ہے کہ مدعا علیہ ای آر پی نمبر 30510 ذوالفقار احمد کے خلاف الزامات ثابت ہو چکے ہیں، لہٰذا دستخط کنندہ نے ذوالفقار احمد پر ’ملازمت سے برطرفی‘ کا بڑا جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افسر 30 دن کے اندر مجاز فورم کے سامنے اپیل دائر کرسکتا ہے۔

Tags: برطرف جعلی ڈگری ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ذوالفقار احمد نادرا نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی

Post navigation

Previous: کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ آج سے شروع
Next: نجانے ہم کب ناراض ہو کر حکومت چھوڑ دیں: خالد مقبول صدیقی

Lakki Marwat blast 7 people including two traffic policemen martyred, 23 injured
  • Top News
  • پاکستان

لکی مروت دھماکا: دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید ، 23 زخمی ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

US broadcaster's report on the presence of Iranian aircraft at Nur Khan Airbase rejected, Foreign Office's categorical stance revealed
  • Top News
  • امریکہ
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

نور خان ایئربیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ مسترد ، دفتر خارجہ کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا

Big relief package for Gwadar Port, special incentives for global shipping companies
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

گوادر پورٹ کیلئے بڑا ریلیف پیکیج، عالمی شپنگ کمپنیوں کو خصوصی مراعات

یہ بھی پڑہیے

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

Sarah Taylor appointed first female coach of England men's team-AFP
  • کھیل

سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی پہلی خاتون کوچ مقرر

Pulwasha Bashir wins Canadian Masters title, big honor in Canada-X
  • کھیل

کینیڈا میں پلواشہ بشیر کا بڑا اعزاز، کینیڈین ماسٹرز ٹائٹل جیت لیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

Trump's categorical stance China not needed on Iran issue
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے معاملے پر چین کی ضرورت نہیں، ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف

Russian ship sinks after mysterious explosions near Spain, suspected of carrying nuclear materials to North Korea
  • Top News
  • بین الاقوامی

اسپین کے قریب روسی جہاز پراسرار دھماکوں کے بعد ڈوب گیا، شمالی کوریا کیلئے ایٹمی سامان لے جانے کا شبہ

Saudi Arabia's secret attacks on Iran revealed, new diplomatic turmoil in the region
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

سعودی عرب کے ایران پر خفیہ حملوں کا انکشاف، خطے میں نئی سفارتی ہلچل

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.