الرئيسيةکھیلکرکٹڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

Published on

spot_img

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے کنڈکٹ کمیشن نے ازسر نو جائزہ لینے کے بعد سابق اوپنر ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر لگائی گئی پابندی ساڑھے 6 سال بعد ختم کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائراور لیگ کرکٹ میں متحرک ڈیوڈ وارنراب کپتان بن سکیں گے جب کہ ڈیوڈ وارنر بی بی ایل میں بھی سڈنی تھنڈر کی کپتانی کرنے کے اہل ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق وارنرنے تمام معیارپورےکیے جس پر تین رکنی پینل نے پابندی اٹھائی۔

پینل نے ان حوالوں پر بھی غور کیا جس میں کہا گیا کہ “مسٹر وارنر نے آسٹریلیا میں نوجوان کرکٹرز کی ترقی کے لیے جو تعاون کیا ہے،اور وہ مستقبل میں کر سکتے ہیں، اگر انہیں مسٹر وارنر کی قیادت میں رہنے کی اجازت دی جائے.

ڈیوڈ وارنر نے بھی کنڈکٹ کمیشن کو بیان دیا جب کہ پیٹ کمنز، اینڈریومیکڈانلڈ، گریگ چیپل، لیزاستھالیکر اور کین ولیمسن نےسماعت میں کریکٹرریفرنس دیے۔

چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے نے ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر پر 2018 میں بال ٹیمپرنگ کے سینڈ پیپر اسکینڈل کے بعد پابندی لگائی گئی تھی.

اس دوران ڈیوڈ وارنر کو صرف آسٹریلیا سے باہر کی ٹیموں کی کپتانی کرنے کی اجازت دی گئی تھی، جس میں آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد اور دہلی کیپٹلز کے ساتھ کھیلنا شامل تھا۔

Latest articles

قاضی فائز شتر مرغ کی طرح اپنے سر کو ریت میں دبا کر عدلیہ پر بیرونی اثرات اور دباؤ کے سامنے بے حس اور...

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس منصور علی شاہ کا فل کورٹ ریفرنس میں شرکت...

مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کے لیے تیار ہیں: پیوٹن

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس...

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

پینٹاگان کی سعودی عرب کو ٹاؤ میزائل کی فروخت کی ڈیل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزارت دفاع "پینٹاگان" نے سعودی عرب کو "ٹاؤ" میزائل...

More like this