Saturday, June 29, 2024
پاکستانdaily khabrain سنی اتحاد کونسل کے اراکین کا پارلیمنٹ سے سپریم...

daily khabrain سنی اتحاد کونسل کے اراکین کا پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک پیدل مارچ

daily khabrain

 سنی اتحاد کونسل کے اراکین کا پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک پیدل مارچ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سنی اتحاد کونسل کے اراکین کا پارلیمنٹ تا سپریم کورٹ پیدل مارچ جاری ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے الیکشن کمیشن تک احتجاجی مارچ کیا جارہا ہے۔

ممبرز قومی اسمبلی کا پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک پیدل مارچ جاری ہے جس میں بیرسٹر گوہر، علی محمد خان، ریاض فتیانہ اورعاطف خان شامل ہیں۔

ممبرز کی جانب سے “بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو” کے نعرے لگائے جارہے ہیں۔

اس کے علاوہ احتجاجی ریلی میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے نعرے بازی بھی جاری ہے۔

احتجاجی ریلی میں علی محمد خان، عاطف خان، شاہ احد اور رہنما تحریک انصاف سہیل سلطان بھی موجود ہیں۔

 

دیگر خبریں

Trending

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

0
امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد کے خلاف قومی اسمبلی میں...