Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹچیمپئنز ون ڈے کپ: گیری کرسٹن کی کوچز کے ساتھ اہم...

چیمپئنز ون ڈے کپ: گیری کرسٹن کی کوچز کے ساتھ اہم میٹنگ کی تفصیلات سامنے آ گئیں

چیمپئنز ون ڈے کپ: گیری کرسٹن کی کوچز کے ساتھ اہم میٹنگ کی تفصیلات سامنے آ گئیں

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے فیصل آباد میں چیمپئنز ون ڈے کپ ٹیموں کے مینٹور اور ہیڈ کوچز کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان کرکٹ کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کرسٹن نے اس بات پر زور دیا کہ کرکٹ کا وہی برانڈ ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنایا جائے جو بین الاقوامی سطح پر کامیابی کے لیے ضروری ہے۔

ملاقات میں ہائی پرفارمنس کوچ ڈیوڈ ریڈ اور ہائی پرفارمنس اینڈ چیمپیئنز کپ کے ڈائریکٹر ندیم خان بھی موجود تھے۔

کرسٹن نے تعاون، معلومات کے تبادلے، اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

میٹنگ کے دوران، وائٹ بال کے ہیڈ کوچ نے مینٹورز اور ہیڈ کوچز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے تجربے کو کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کریں۔

کرسٹن نے کہا کہ افراد میچ جیت سکتے ہیں لیکن سیریز اور ٹائٹل ٹیم ورک کے ذریعے جیتے جاتےہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس باصلاحیت کرکٹر کی دولت ہے جنہیں صرف معمولی ایڈجسٹمنٹ، مہارت اور فائن ٹیوننگ کی ضرورت ہے۔

کرسٹن نے پاکستان کرکٹ کو مزید ترقی دینے کے لیے مینٹور اور کوچز کے ساتھ مستقبل کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کرسٹن چیمپئنز کپ کے تمام میچز دیکھنے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے فیصل آباد میں قیام کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کرسٹن ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست بھی تیار کر رہے ہیں جن پر مستقبل میں ٹرائل کیا جائے گا۔

پاکستان کا وائٹ بال کرکٹ شیڈول نومبر 2024 سے اپریل 2025 تک مصروف رہے گا، جس کے دوران ٹیم کم از کم 18 ایک روزہ بین الاقوامی اور9 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments