فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں سپین نے ارجنٹینا کو 0-1 سے ہرا کر ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔
فتح کے بعد پورے سپین میں رات بھر آتش بازی اور جشن منایا گیا
پیر کو میڈرڈ آمد پر کپتان روڈری کی قیادت میں فاتح ٹیم کا ہزاروں شائقین نے شاندار استقبال کیا۔
ارجنٹینابیونس آئرس میں شکست سے دلبرداشتہ شائقین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔
پتھراؤ کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوئے جبکہ 15 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
پرتشدد احتجاج کے باوجود ارجنٹینی صدر خاویر میلی نے ٹیم کی دوسری پوزیشن کی پذیرائی کے لیے قومی تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کی حتمی تاریخ کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کرے گی۔
