Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ بندی معاہدہ، حماس نے چار یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کردیں

1 minute read
Hamas hands over bodies of youngest Gaza hostages taken from Israel

Hamas hands over bodies of youngest Gaza hostages taken from Israel Photo-Reuters

فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت جمعرات کو چار یرغمالوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں۔

جن افراد کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کی گئی ہیں ان میں دو بچے، ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں جنہیں ۔ حماس نے سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر دہشت گرد حملے کے دوران یرغمال بنا کر غزہ منتقل کیا تھا۔

غزہ کے علاقے خان یونس میں جمعرات کو حماس نے ایک تقریب منقعد کی جس میں تابوت ریڈ کراس حکام کے حوالے کیے گئے۔ اس موقع پر سینکڑوں افراد موجود تھے۔

حماس نے جس وقت مذکورہ بچوں کو یرغمال بنایا تھا اس وقت ایک بچے کی عمر نو ماہ اور دوسرے کی چار سال تھی۔ یہ دونوں بچے کم عمر ترین یرغمالی تھے۔

حماس کے مطابق لاشیں شیری بباس اور ان کے دو بچوں کے علاوہ اوڈیڈ لیف شیٹس نامی شخص کی ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق اسرائیل کا کہنا ہے کہ جب تک لاشوں کا مکمل ڈی این اے نہیں ہوتا اس وقت تک ان کی شناخت نہیں کی جا سکتی۔

واضح رہے، جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے پہلی مرتبہ لاشیں اسرائیل کے حوالے کی ہیں۔ اس سے قبل اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالوں اور قیدیوں کے چھ تبادلے ہو چکے ہیں۔

دونوں فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے ایک ماہ کے دوران اب تک 24 یرغمال اور ایک ہزار سے زیادہ فلسطینی قیدی رہا ہو چکے ہیں۔

امریکہ، قطر اور مصر کی ثالثی میں فریقین نے گزشتہ ماہ جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا اور 19 جنوری کو باقاعدہ طور پر یرغمالوں اور قیدیوں کے تبادلے کا عمل شروع ہو ا تھا۔

لاشوں کی اسرائیل آمد سے قبل اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے لیے جمعرات کا دن مشکل ترین اور دکھ بھرا دن ہو گا۔

حماس نے نومبر 2023 میں کہا تھا کہ اسرائیلی حملے میں دو یرغمالی بچے اور ان کی ماں ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم اس وقت اسرائیلی حکام نے ان کی موت کی تصدیق نہیں کی تھی۔

Tags: اردو انٹرنیشنل اسرائیل اسرائیل حماس جنگ حماس غزہ جنگ بندی معاہدہ مشرق وسطیٰ

Post navigation

Previous: یوکرین تنازعہ یوکرین کی شرائط پر حل ہونا چاہیے، آسٹریلیا
Next: کریملن کا سخت موقف، یوکرین میں برطانوی فوج کی تعیناتی برداشت نہیں کریں گے

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

یہ بھی پڑہیے

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.