Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

کابینہ کا سائز کم ،وزارتیں صوبوں کو منتقل کرنے کی بلاول بھٹو کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں،خواجہ آصف

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءخواجہ آصف نے وفاقی کابینہ کا سائز کم رکھنے اور 10سے 12وزارتیں صوبوں کومنتقل کرنے کی بلاول بھٹو زرداری کی تجویز کی حمایت کر ڈالی،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا کابینہ میں شامل ہونا حکومت کیلئے اچھا شگون ہوگا۔

رہنماءن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ تین بڑے صوبوں سے سیاسی جماعتیںکابینہ میں شامل ہونگی تو اس سے کافی اچھا تاثر جائیگا۔

وفاق میں تعلیم اور صحت جیسی وزارتیں صوبوں کو منتقل ہونی چاہئیں۔ضلعی حکومتیں مضبوط ہونے سے وفاق کا بوجھ کم ہو سکے گا۔ اگر حکومت فیل ہوجائے تو اتحادیوں کو بھی اتنا ہی نقصان ہوتا ہے، شہباز شریف نے کل قابل عمل معاشی ایجنڈا دیا ہے، انہوں نے ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھر، کٹے مرغیوں والا ایجنڈا نہیں دیا۔

شہباز شریف نے بطور اپوزیشن لیڈر جو معاشی ایجنڈا پیش کیا تھا کل اس کا اعادہ کیا، ٹیکس چوری، بجلی گیس کی چوری روکنے پر کسی ادارے کو اعتراض نہیں۔

رہنماءن لیگ خواجہ آصف کامزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی آج جو فلور پر مطالبہ کر رہی ہے 4 سال پہلے ہم یہی مطالبہ کرتے رہے، اس وقت پی ٹی آئی نہ جواب دیتی تھی نہ ان کا وزیرِ اعظم ایوان میں آتا تھا، ہنسی آتی ہے، وہ لوگ مطالبے کرتے ہیں جنہوں نے پانچ پانچ جماعتیں تبدیل کی ہیں۔ شہباز شریف نے سائیکل پر آنے کا دعویٰ بھی نہیں کیا، انہوں نے گورنر ہاوٴسز کو یونیورسٹیاں بنانے کا دعویٰ نہیں کیا، انہوں نے معاشی ماہرین کی مشاورت سے معاشی ایجنڈا تیار کیا ہے، کابینہ کے نام کب فائنل ہوں گے یہ کہنا قبل ازوقت ہے۔

نواز شریف کی ہی قیادت رہے گی اور فیصلے بھی نواز شریف کے ہوں گے، اس چیز کا بھی امکان ہے کہ نواز شریف کو پارٹی صدارت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی ضلعی حکومت مضبوط کرنے سے متعلق آئینی ترمیم ہونی چاہیے، کراچی بڑا شہر ہے، دنیا میں بڑے شہروں میں مضبوط مقامی حکومتیں ہیں۔ مجھے پارٹی نے پارلیمانی لیڈر نامزد کیا ہے جو وزارت سے بڑا عہدہ ہے، حکومت چلانے سے متعلق اتحادیوں کے بھی اتنے ہی اسٹیک ہیں جتنے ہمارے ہیں۔ہم سب کو مل کر ملک کو مسائل سے نکالنا ہوگا۔

Tags: بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پیپلزپارٹی خواجہ آصف وفاقی کابینہ

Post navigation

Previous: 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن 8 اپریل کو ہوگا
Next: الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کردی

Ishaq Dar active despite minor shoulder fracture, accident while receiving Egyptian Foreign Minister
  • پاکستان

اسحاق ڈار کندھے کی معمولی فریکچر کے باوجود متحرک، مصری وزیر خارجہ کے استقبال کے دوران حادثہ

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

یہ بھی پڑہیے

PSL 11: Shaheen Afridi and Sikandar Raza accused of security breach-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل 11: شاہین آفریدی اور سکندر رضا پر سیکیورٹی خلاف ورزی کا الزام

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

Iran-Israel war intensifies, US eyes Kharg Island, negotiations also ongoing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران-اسرائیل جنگ میں تیزی، امریکا کی خارگ جزیرہ پر نظر، مذاکرات بھی جاری

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.