Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

برطانیہ کا پاکستان سمیت 11 ممالک کے غیرقانونی پناہ گزین واپس بھیجنے کا فیصلہ

2022-12-13T143433Z_2114670859_RC215Y9G6SPU_RTRMADP_3_BRITAIN-IMMIGRATION

برطانیہ کا پاکستان سمیت 11 ممالک کے غیرقانونی پناہ گزین واپس بھیجنے کا فیصلہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی لیبر حکومت نے ملک میں موجود غیر قانونی تارکین وطن پاکستانیوں سمیت 11 ممالک کے پناہ گزینوں کو واپس اپنے آبائی ممالک بھیجنے کی منصوبہ بندی کرلی جب کہ رواں سال کے آخر تک 14 ہزار سے زائد افراد کو واپس بھیجنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برطانیہ کی وزارت داخلہ کی جانب سے ایک اشتہار شائع کیا گیا جس میں انہوں نے ایسے غیر قانونی تارکین وطن کی آبائی ملک واپسی کے لیے تجارتی تعاون کی اپیل کی ہے جنہیں برطانیہ میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

گزشتہ ہفتے فنانشل ٹائمز میں شائع ہونے والا یہ معاہدہ 3 سالوں کے لیے ہے جس کی مالیت ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ (ایک کروڑ 97 لاکھ ڈالر) ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اشتہار میں کہا گیا کہ برطانیہ سے 11 مختلف ممالک کے غیر قانونی پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے ’مناسب ڈیلیوری پرووائیڈر‘ کی نشاندہی کی کوشش کررہی ہے۔

ان ممالک البانیہ، بنگلہ دیش، ایتھوپیا، گھانا، بھارت، عراق، جمیکا، نائیجیریا، پاکستان، ویت نام اور زمبابوے شامل ہیں۔

اشتہار کے مطابق بولی حاصل کرنے والے ٹھیکدار ان تارکین وطن کو کھانا فراہم کرنے کے علاوہ، خاندان کے افراد کی تلاش اور نوکری کی تلاش میں مدد فراہم کریں گے۔

برطانوی وزیر داخلہ یوویٹ کوپر نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ حکومت کا مقصد اگلے 6 ماہ کے دوران برطانیہ میں پناہ کی درخواستوں میں ناکامی کا سامنا کرنے والے تارکین وطن کی بڑی تعداد کو واپس بھیجنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق رواں سال کے آخر تک 14 ہزار سے زائد لوگوں کو واپس آبائی ملک بھیجنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت تارکین وطن کی بڑے پیمانے پر واپسی کی منصوبہ بندی کررہی ہے تاکہ ایسے لوگوں کو واپس بھیجا جاسکے جنہیں برطانیہ میں رہنے کا کوئی حق نہیں تاہم اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ قوانین کا مکمل احترام کیا جائے۔

برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے پارٹنر ممالک کے ساتھ مسلسل بین الاقوامی تعاون اس معاملے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ہم غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھجوانے کے لیے متعدد ممالک کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔

انہوں نے چھوٹی کشیتوں کے ذریعے غیرقانونی تارکین وطن کو برطانیہ پہنچانے والے اسمگلروں کے گینگ کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک 20 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کشتیوں کے ذریعے برطانیہ پہنچے، یہ تعداد گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

گزشتہ ہفتے جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تقریباً ایک لاکھ 19 ہزار پناہ گزین جون 2024 تک اپنی پناہ کی درخواست پر فیصلے کے انتظار میں تھے۔

Tags: اشتہار برطانیہ پناہ گزین غیر قانونی تارکین وطن لیبر حکومت منصوبہ بندی وزارت داخلہ

Post navigation

Previous: کے پی کے :دیر بالا میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق
Next: ورلڈ ملٹری گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے معید بلوچ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

Saad Edhi, who was involved in a humanitarian mission, returns, Turkey arranges special flights
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

انسانی مشن میں شامل سعد ایدھی کی واپسی، ترکیہ کی خصوصی پروازوں کا انتظام

Intelligence operations intensified in KP, wanted terrorist Jan Mir alias Toor Saqib killed
  • Top News
  • پاکستان

کے پی میں انٹیلی جنس آپریشنز تیز، مطلوب دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب مارا گیا

Trump's new warning to Iran, action will be taken if it does not get the right response
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کی ایران کو نئی وارننگ، صحیح جواب نہ ملا تو کارروائی ہوگی

یہ بھی پڑہیے

Zakia Ahmed, an Afghan woman who moved to Australia, made history by climbing Mount Everest.-X
  • کھیل

آسٹریلیا منتقل ہونے والی افغان خاتون ذکیہ احمد نے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر کے تاریخ رقم کردی

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Saad Edhi, who was involved in a humanitarian mission, returns, Turkey arranges special flights
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

انسانی مشن میں شامل سعد ایدھی کی واپسی، ترکیہ کی خصوصی پروازوں کا انتظام

Intelligence operations intensified in KP, wanted terrorist Jan Mir alias Toor Saqib killed
  • Top News
  • پاکستان

کے پی میں انٹیلی جنس آپریشنز تیز، مطلوب دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب مارا گیا

Trump's new warning to Iran, action will be taken if it does not get the right response
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کی ایران کو نئی وارننگ، صحیح جواب نہ ملا تو کارروائی ہوگی

Modi's visit to Netherlands Questions on press freedom and minorities spark diplomatic debate
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی

نیدرلینڈز میں مودی دورہ: پریس فریڈم اور اقلیتوں پر سوالات نے سفارتی بحث چھیڑ دی

Important developments in Beijing China and Russia sign several agreements hd images
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں اہم پیش رفت: چین اور روس کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.