پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے بنگلا دیش کا دورہ کرے گی، جس کے لیے ابتدائی انتظامات سامنے آ گئے ہیں ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے سیریز کا پہلا ٹیسٹ سلہٹ میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں پاکستان پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت کھیلی جانے والی اس سیریز کے لیے باؤنس والی پچ کی تیاری کے پیش نظر سلہٹ کے وینیو کا انتخاب کیا گیا ہے، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میرپور، ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم پی ایس ایل کے فائنل کے فوراً بعد 4 مئی کی رات ڈھاکا روانہ ہوگی، جبکہ ٹیسٹ میچز 8 اور 16 مئی سے شروع ہونے کا امکان ہے تاہم سیریز کے حتمی وینیوز اور شیڈول کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔
