Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

افغانستان: کابل میں افغان طالبان حکومت نے سرینا ہوٹل کا انتظام سنبھال لیا

679d6ef84cc340.70761439 (1)

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کی طالبان حکومت نے ہفتے کے روز کابل کے مشہور سرینا ہوٹل کا انتظام سنبھال لیا، ہوٹل کی جانب سے کہا گیا کہ یہ ایک لگژری پراپرٹی ہے جسے طالبان نے اپنی شورش کے دوران نشانہ بنایا تھا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق کابل سرینا ہوٹل افغان دارالحکومت میں آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈیولپمنٹ کے ذریعے تقریباً 20 سال تک چلایا جاتا رہا ہے، اور کاروباری مسافروں اور غیر ملکی مہمانوں میں بے حد مقبول رہا ہے۔

سرینا کی جانب سے جمعے کی شب جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل سرینا ہوٹل یکم فروری 2025 سے اپنا آپریشن بند کر دے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہوٹل کا کام اب ہوٹل اسٹیٹ اونڈ کارپوریشن (ایچ ایس او سی) کے ذریعے سنبھالا جاتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 2005 میں افتتاح کے بعد سے سرینا ہوٹل کابل کے سماجی تانے بانے کا ایک لازمی حصہ رہا ہے، شہر میں ایک مثالی موجودگی اور افغانستان کے عوام کے ساتھ ہماری غیر متزلزل وابستگی کی علامت ہے۔

طالبان حکومت کے ترجمان نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا اور اے ایف پی کے صحافیوں کو ہفتے کی صبح جائیداد پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ہفتے کے روز ہوٹل کی ویب سائٹ نے صرف ان کی حوالگی کے بارے میں بیان دکھایا اور کابل کو سرینا برانڈ کی مقامات کی فہرست سے ہٹا دیا گیا۔

سوئٹزرلینڈ میں قائم تنظیم نے بھی اے ایف پی کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

سرینا 2021 میں غیر ملکی حمایت یافتہ حکومت کا تختہ الٹنے سے قبل طالبان کی جانب سے متعدد مہلک حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔

سنہ 2014 میں صدارتی انتخابات سے چند ہفتے قبل 4 نو عمر مسلح افراد پستول کے ساتھ سکیورٹی توڑتے ہوئے سرینا میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے، جس کے نتیجے میں اے ایف پی کے ایک صحافی اور ان کے اہل خانہ سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

سنہ 2008 میں خودکش حملے میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کا الزام طالبان کے موجودہ وزیر داخلہ سراج الدین حقانی پر عائد کیا گیا تھا۔

سنہ 2021 میں امریکا اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ افغانستان میں ہوٹلوں میں ٹھہرنے سے گریز کریں۔

تاہم، اقتدار میں واپسی کے بعد کے برسوں میں، طالبان حکام نے افغانستان میں سیاحت کو راغب کرنے کے لیے کام کیا ہے، جس میں سیاحوں کے تحفظ کا اشارہ دیا گیا ہے۔

Tags: آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈیولپمنٹ افغانستان انتظام سنبھال لیا طالبان حکومت کابل لگژری پراپرٹی مشہور سرینا ہوٹل

Post navigation

Previous: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا مذاکراتی کمیٹیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ
Next: راشد خان نے ڈوین براوو کا ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ برابر کر دیا

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

یہ بھی پڑہیے

FIFA World Cup: Sweden defeats Tunisia 1-5-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ: سویڈن نے تیونس کو 1-5 سے شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.