اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دی نیوز کی خبر کے مطابق پاکستان کے ٹیکنالوجی شعبے نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہونے والے ایسوسیو اینڈ اے آئی ڈیجیٹل ایوارڈز 2026 میں 11 کیٹیگریز میں اعزازات حاصل کرکے ملک کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کا نمایاں مظاہرہ کیا ہے۔
پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن برائے آئی ٹی اینڈ آئی ٹی ای ایس کے مطابق ایوارڈز کی تقریب 6 اکتوبر کو ہوئی، جس میں ایشیا اور اوشیانا کی 26 معیشتوں سے ٹیکنالوجی اداروں نے شرکت کی۔
پاشا کے چیئرمین ڈاکٹر شعیب اے خان نے پاکستانی اداروں کی کامیابی کو ملک کے آئی ٹی شعبے کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔
پاکستانی اداروں کو ڈیجیٹل گورنمنٹ، ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ اور مصنوعی ذہانت کے مختلف شعبوں میں اعزازات دیے گئے۔
خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ڈیجیٹل گورنمنٹ ایوارڈ جبکہ ری یمائر نے ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ ایوارڈ حاصل کیا۔ ساےمٹری لمیٹڈ گروپ کو گلوبل بزنس سروس ایوارڈ دیا گیا۔
اے آئی کیٹیگریز میں سیکیور بینز نے اے آئی اِن سائبر سکیورٹی،پلینٹ بیونڈ پاکستان نے اے آئی فار پبلک گڈ، نے اے آئی اِن ایجوکیشن اور ڈی ایکس وژن اے آئی نے اے آئی اِن ہیلتھ کیئر ایوارڈ حاصل کیا۔
اسی طرح سائبرڈ پرائیویٹ لمیٹڈ نے اے آئی اِن اسمارٹ ایگریکلچر، یونی کرو سولیوشنز نے اے آئی اِن فنانشل سروسز، گیک اِن نے اے آئی اِن ورک فورس اینڈ فیوچر اسکلز جبکہ سمارٹ از نے اے آئی اِن مینوفیکچرنگ اینڈ سپلائی چین ایوارڈ جیتا۔
تقریب میں سمیٹری گروپ، سیکیور بینز اور گیک اِن کے ایوارڈز بالترتیب ڈاکٹر شعیب خان، محمد ذوہیب خان اور زین طارق نے وصول کیے۔
پاشا کے وفد کی قیادت ڈاکٹر شعیب خان نے کی۔ وفد میں محمد ذوہیب خان، جو پاشا سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور ایسوسیو کے نائب چیئرمین بھی ہیں، جبکہ زین طارق بھی شامل تھے۔
پاشا کے مطابق یہ اعزازات پاکستان کے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم میں جاری ڈیجیٹل تبدیلی اور عملی مصنوعی ذہانت کے فروغ کی عکاسی کرتے ہیں
