جاپان میں جاری ایشین گیمز 2026 کے اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے نور زمان اور عشب عرفان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

نور زمان نے کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کے چی ہی لیونگ کو 3-1 سے شکست دی۔

ان کی کامیابی کا اسکور 11-7، 11-6، 3-11 اور 11-4 رہا۔

اس سے قبل عشب عرفان نے کوارٹر فائنل میں بھارت کے ویر چوٹرانی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔