بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے آئندہ اجلاس میں سینئر کھلاڑیوں روہت شرما، ویرات کوہلی اور رویندر جدیجا کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا، جس کا مقصد 2027ء کے ایک روزہ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی تیاریوں کو حتمی شکل دینا ہے۔

 رپورٹس کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے روہت شرما کو ٹیم سے باہر کرنے کا اشارہ دیا تھا جس پر وہ ناخوش تھے

تاہم لارڈز میں کھیلی گئی شاندار 138 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کے بعد ان کی ریٹائرمنٹ کا امکان فی الحال ختم ہو گیا ہے۔

 بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس وقت ویرات کوہلی اور رویندر جدیجا پر روہت شرما کے مقابلے میں ٹیم سے باہر ہونے یا ریٹائرمنٹ کا دباؤ نسبتاً کم ہے۔

 بی سی سی آئی کے اس اجلاس میں آئندہ سیریز اور طویل المدتی حکمت عملی کے حوالے سے اہم فیصلوں کی توقع ہے۔