پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے رکن اور سابق قومی کپتان مصباح الحق نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنا نوٹس پیریڈ شروع کر دیا ہے اور وہ مدت پوری ہونے کے بعد بورڈ سے الگ ہو جائیں گے، تاہم استعفیٰ کی باقاعدہ وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

دوسری جانب، دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی مسلسل شکست کے بعد پی سی بی نے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو ریلیز کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو بھی اسکواڈ سے فارغ کر دیا گیا ہے، جن میں محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، علی عثمان، اویس ظفر، خرم شہزاد اور امام الحق شامل ہیں۔

دریں اثنا، دوسرے ٹیسٹ میں انجری کے باعث باہر رہنے والے اوپننگ بلے باز امام الحق وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ان کی انجری کو مشکوک قرار دیا جا رہا ہے اور پی سی بی کی جانب سے انہیں تحقیقات کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔