پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کی ذمہ داری قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر عائد کر دی ہے۔
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ جب کھلاڑی بالکل پرفارم نہ کر رہے ہوں، تو ایسی صورتحال میں پوری سیریز کے مکمل ہونے کا انتظار نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی دونوں میچوں میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد پی سی بی نے سیریز کے دوران ہی سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے کوچنگ اسٹاف اور 7 کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا ہے۔
