بنکاک میں منعقدہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سالانہ جنرل اجلاس میں پاکستان کی سفارتی اور کرکٹ ڈپلومیسی نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
اے سی سی بورڈ کی 3 ڈائریکٹر نشستوں کے لیے ہونے والے انتخابات میں پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے بھارتی حمایت یافتہ پینل کو شکست دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق کانٹے دار مقابلے کے بعد پاکستان کے حمایت یافتہ پینل کے تینوں امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔
اے سی سی صدر محسن نقوی کی قیادت میں کامیاب ہونے والے اس پینل میں قطر، سنگاپور اور مالدیپ کے نمائندے شامل ہیں۔
اے سی سی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے تمام نشستیں اپنے نام کی ہیں۔
اسے صدر اے سی سی محسن نقوی کی بڑی کامیابی اور ایشیائی کرکٹ میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا واضح مظہر قرار دیا جا رہا ہے اجلاس میں بھارت کی نمائندگی راجیو شکلا نے کی۔
دوسری جانب، اجلاس کے دوران آئندہ برس بنگلادیش میں شیڈول مردوں کے ایشیا کپ کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے لیے سلہٹ، میرپور اور چٹوگرام کے وینیوز تجویز کیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں، اجلاس میں دبئی میں ہونے والے ویمنز ایشیا کپ کے انتظامات پر بھی غور کیا گیا۔
