انگلینڈ کے تجربہ کار بلے باز جو روٹ نے پاکستان کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں ایک اور شاندار سنگِ میل عبور کرتے ہوئے بھارت کے لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

جو روٹ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 68ویں نصف سنچری اسکور کر کے یہ تاریخی اعزاز حاصل کیا۔ سچن ٹنڈولکر نے اپنے 200 ٹیسٹ میچز کے طویل کیریئر میں 68 نصف سنچریاں بنائی تھیں، تاہم جو روٹ نے یہ سنگِ میل سچن سے کہیں کم یعنی صرف 167 میچز میں عبور کرکے دنیا کو حیران کردیا ہے۔

اس وقت جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں 41 سنچریاں بھی اپنے نام کر چکے ہیں اور تیزی سے کرکٹ کی دنیا کے کئی بڑے ریکارڈز توڑ رہے ہیں۔