ہائیکو، چین: پاکستان انڈر 18 والی بال ٹیم نے ایشین چیمپئن شپ میں اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے گروپ مرحلے کا اختتام فاتحانہ انداز میں کیا۔
تھائی لینڈ کے خلاف فتح: پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں تھائی لینڈ کو اسٹریٹ سیٹس میں 0-3 سے شکست دی۔ سیٹ اسکور 19-25، 19-25 اور 23-25 رہا۔
گروپ ٹاپ پوزیشن: اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے اپنے تینوں میچ جیت کر گروپ سی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
اس سے قبل پاکستان نے کرغزستان اور قازقستان کو بھی مات دی تھی۔
یاد رہے کہ مسلسل دو فتوحات کے بعد پاکستان ٹیم پہلے ہی کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی تھی
