انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 کے سنسنی خیز مقابلے میں کانگو کو 2-1 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

کانگو نے میچ کے آغاز میں برائن سی پینگا کے گول کی بدولت برتری حاصل کی، جو 74ویں منٹ تک برقرار رہی تاہم انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے صرف 11 منٹ کے اندر دو گول داغ کر میچ کا رخ موڑ دیا۔

ہیری کین نے 75ویں اور 86ویں منٹ میں گول اسکور کیے اور انگلینڈ کو 2-1 کی یادگار فتح دلا کر پری کوارٹر فائنل تک پہنچا دیا، جبکہ کانگو کا پہلی بار آخری 16 ٹیموں میں جگہ بنانے کا خواب ادھورا رہ گیا۔